ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈبیدری میں کار سے ٹکرانے کے بعد کرین مکان پر الٹ گئی ۔ مکین بال بال بچ گئے

موڈبیدری میں کار سے ٹکرانے کے بعد کرین مکان پر الٹ گئی ۔ مکین بال بال بچ گئے

Sat, 06 Dec 2025 11:56:45    S O News
موڈبیدری میں کار سے ٹکرانے کے بعد کرین مکان پر الٹ گئی ۔ مکین بال بال بچ گئے

موڈبیدری،  6 / دسمبر (ایس او نیوز) مُلکی - موڈبیدری ہائی وے پر کلامندکور گرام پنچایت حدود میں ایک تیز رفتار کرین بے قابو ہو کر کار سے ٹکرانے کے بعد الٹ کر قریب میں واقع مکان پر گر گئی جس کی وجہ سے مکان کو بھاری نقصان پہنچا ۔ البتہ خوش قسمتی سے اس گھر میں رہنے والے تمام لوگ بال بال بچ گئے ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ ہائی وے پر موجود خطرناک موڑ پر یہ حادثہ پیش آیا ۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس موڑ پر جتنی احتیاط کی ضرورت تھی اس سے بہت ہی زیادہ رفتار کے ساتھ کرین چلائی جا رہی تھی جس کی وجہ سے ڈرائیور اس بہت بڑی کرین قابو میں رکھنے اور موڑ سے صحیح سلامت گزرنے میں ناکام ہو گیا اور وہ الٹ گئی ۔ 
    
جس گھر کو نقصان پہنچا ہے اس کے پڑوسی شخص نے بتایا کہ جس وقت ٹرین گھر کے ایک حصے کے اوپر گرا اس وقت خوش قسمتی سے گھر کے افراد دوسرے حصے میں تھے، ورنہ ایک بڑا المیہ ہو سکتا تھا ۔ 


Share: