بھٹکل ،23 / جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل کا مشہور ماری جاترا آج اور کل دو دن تک چلے گا جس کے دوران ہزاروں بھکت مندر میں دیوی کے درشن کے لئے آنے کی توقع ہے ۔
کل دیر رات کو ماری کٹے کے پاس واقع مندر میں ماری کی مورتی لا کر بٹھا دی گئی ہے ۔ دو دن تک اس مورتی پر بھکتوں کی طرف سے چڑھاوے اور نذرانے پیش کیے جائیں گے اور اپنے اپنے گھروں میں دیوی کے لئے مرغیوں اور بکروں کی بلی دیں گے ۔ اس کے بعد کل شام کو جالی کوڈی سمندر میں وسرجن کی کارروائی انجام دی جائے گی ۔
اس تہوار کی وجہ سے دو دن کے لئے شہرکے مین روڈ پر ماری کٹہ مندر کے راستے پر موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت روک دی گئی ہے ۔ پولیس کی بڑی تعداد کو حفاظتی بندوبست پر مامور کیا گیا ہے ۔