ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو : دھوکے باز سلڈھانہ کے خلاف مزید تین کیسس درج

منگلورو : دھوکے باز سلڈھانہ کے خلاف مزید تین کیسس درج

Sun, 20 Jul 2025 17:38:54    S O News

منگلورو 20 / جولائی (ایس او نیوز) سی ای این پولیس نے حال ہی میں گرفتار شدہ دھوکے باز روشن سلڈھانہ کے خلاف فریب کاری کے مزید تین کیس درج کیے ہیں ۔ 

    سٹی پولیس کمشنر سدھیر کمار ریڈی نے بتایا کہ 18 جولائی کو مہاراشٹرا کے ایک تاجر نے منگلورو سی ای این پولیس کے سامنے حاضر ہو کر شکایت کی کہ اس نے 16 اور 17 جولائی کو سلڈھانہ کے بینک کھاتے میں  5   کروڑ روپے ٹرانسفر کیے ہیں ۔ جبکہ آسام سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص نے انہی تاریخوں کے درمیان 16 لاکھ روپے ٹرانسفر کرنے کی بات بتائی ۔ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے متعلقہ بینکوں کے ساتھ رابطہ کیا اور مہاراشٹرا کے تاجر سے متعلقہ معاملے میں 3.5 کروڑ روپے آسام کے شخص کے پورے 20 لاکھ روپے منجمد [فریز] کرنے میں کامیاب ہوگئی ۔ 

    پولیس کمشنر نے بتایا کہ ایک اور معاملے میں سلڈھانہ کے خلاف سی ای این پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے ۔ اس کے بعد عدالتی تحویل میں دئے گئے روشن سلڈھانہ کو پیر کے دن پولیس تحویل میں لینے کے لئے عدالت سے رجوع کیا جائے گا ۔ 


Share: