منگلورو، 10 / ستمبر (ایس او نیوز) شہر کے بیکمپاڈی انڈسٹریل ایسٹیٹ میں قائم خوشبو بنانے کی ایک فیکٹری میں زبردست آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں لاکھوں روپئےمالیت کا نقصان ہوا ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ بدھ صبح پانچ بجے کے قریب 'ایرومازین' نامی عطریات بنانے کی فیکٹری میں آگ لگی تھی جس میں کسی کا جانی کا نقصان نہیں ہوا البتہ کمپنی کے مالک کو بھاری مالی نقصان ہوا ہے۔
آتشزدگی کی خبر ملنے پر ایم سی ایف، این اایم پی ٹی اور کدری فائر اسٹیشنوں سے آگ بجھانے والی گاڑیاں اور عملہ موقع پر پہنچ گیا جس کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔
فوری طور پر آتشزدگی کا سبب معلوم نہیں ہو سکا ۔ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔