منگلورو، 15 / ستمبر (ایس او نیوز) شہر کی سڑکوں پر بنے جان لیوا گڈھوں کے خلاف منی ودھان سودھا کے سامنے عوام کی طرف سے ایک پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔
احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ شہر کے اندر اور قومی شاہراہوں پر جو گڈھے بنے ہیں وہ عوام کے لئے جان جوکھم میں ڈالنے کا سبب بن رہے ہیں ۔ عوام سے روڈ ٹیکس، مکان ٹیکس، جائداد ٹیکس اور اس قسم کے مختلف ٹیکس ادا کرتے ہیں تو پھر وہ جاتے کہاں ہیں ۔ اس سے عوام کو راحت پہنچانے کے کام کیوں نہیں کیے جاتے ؟ سڑکیں کنویں جیسی حالت میں کیوں آ گئی ہیں ۔ اس بارے میں کوئی سوال کیوں نہیں کرتا ۔ نوجوانوں اور طلبہ کو سڑکوں کے کنارے کھڑے ہو کر اس پر سوال اٹھانے کی نوبت آ گئی ہے ۔
اس موقع پر کارتک سوورنا، وجیت، ڈینین، ریچل، رادھیکا، پجاری اور دیگر افراد موجود تھے ۔