ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مینگلورو: پڈیل کے کار شوروم میں زبردست آگ، متعدد گاڑیوں کو نقصان

مینگلورو: پڈیل کے کار شوروم میں زبردست آگ، متعدد گاڑیوں کو نقصان

Sat, 26 Sep 2026 07:22:41    S O News
مینگلورو: پڈیل کے کار شوروم میں زبردست آگ، متعدد گاڑیوں کو نقصان

منگلورو، 26 ستمبر (ایس او نیوز): منگلورو کے پڈیل علاقے میں واقع ایک کار شوروم میں جمعہ کی رات اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا، جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے مطابق تقریباً پانچ سے چھ کاریں جل گئی ہیں۔ آگ پر کئی گھنٹوں کی کارروائی کے بعد مکمل طور پر قابو پالیا گیا۔

اطلاعات کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی رات تقریباً 8 بجے پیش آیا۔ شوروم بند ہونے کے کچھ ہی دیر بعد اندر سے اچانک دھواں اٹھتا ہوا دیکھا گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے دھواں شدت اختیار کرگیا اور شوروم کے اندر آگ پھیل گئی۔ اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈرز موقع پر پہنچے اور آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی۔

ذرائع کے مطابق آگ اتنی تیزی سے پھیلی کہ شوروم کے اندر کھڑی متعدد گاڑیاں اس کی زد میں آگئیں۔ فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک افسر نے بتایا کہ ابتدائی طور پر تقریباً پانچ سے چھ گاڑیوں کے جلنے کی اطلاع ہے، تاہم نقصان کی حتمی مقدار کا ابھی جائزہ لیا جانا باقی ہے۔

فائر عملے نے مسلسل کارروائی کرتے ہوئے آگ کو مکمل طور پر بجھا دیا اور اسے مزید پھیلنے سے روک لیا۔ حکام کے مطابق آگ لگنے کی اصل وجہ فی الحال معلوم نہیں ہوسکی ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ 

Click here for report in English 


Share: