ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ڈانڈیلی میں گنیش گوڈی کے پاس چیتے کی چہل پہل

ڈانڈیلی میں گنیش گوڈی کے پاس چیتے کی چہل پہل

Mon, 06 Oct 2025 17:08:33    S O News
dandeli-leopard

ڈانڈیلی،  6 / اکتوبر (ایس او نیوز) ڈانڈیلی شہر سے تقریباً دس کلو میٹر دور گنیش گوڈی علاقے میں رات کے وقت چیتے کی چہل پہل کا معاملہ سامنے آیا ہے ۔
    
معلوم ہوا ہے کہ رات تقریباً دو بجے کے گنیش گوڈی علاقے میں واقع دس نمبر پل کے قریب سے گزرتے ہوئی گاڑی میں موجود ایک سیاح نے سڑک پار کرتے ہوئے چیتے کا منظر اپنے موبائل فون کے کیمرے میں قید کر لیا ہے۔
    
حالیہ دنوں میں ڈانڈیلی اور اس کے اطراف کے مختلف علاقوں میں چیتوں کی چہل پہل اور ان کے سڑک پار کرنے کے مناظر سامنے آتے رہے ہیں ۔ اس سے ڈانڈیلی میں پائی جانے والی مختلف النوع جنگلی جانوروں کی موجودگی عوامی گفتگو کا موضوع بن گئی ہے اور یہ بات مقامی سیاحت کے لئے دلکشی  کا سبب بن گئی ہے ۔ 


Share: