ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل تعلقہ جنگل واسیوں کے لئے چلائی جائے گی قانونی بیداری مہم

بھٹکل تعلقہ جنگل واسیوں کے لئے چلائی جائے گی قانونی بیداری مہم

Sun, 30 Nov 2025 16:41:03    S O News
بھٹکل تعلقہ جنگل واسیوں کے لئے چلائی جائے گی قانونی بیداری مہم

بھٹکل ،30/ نومبر (ایس او نیوز) جنگل واسیوں کے حقوق کے لئے جد و جہد کرنے والی 'ہوراٹا سمیتی' کے صدر رویندرا نائک نے کہا ہے کہ 3 دسمبر کو صبح 11 بجے میمورنڈم دینے کے ساتھ جنگل واسیوں کے لئے قانونی بیداری مہم شروع کی جائے گی ۔
    
بھٹکل ایک نجی ہوٹل میں منعقدہ پروگرام میں انہوں نے جنگل واسیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قانونی بیداری لانے کی یہ مہم پورے ضلع اتر کنڑا میں  چلائی جا رہی ہے ۔ اس کے دوران لوگوں کو قانونی نکات پر مشتمل ایک ہینڈ بل بھی فراہم کیا جائے گا ۔ 
    
انہوں نے کہا کہ بھٹکل تعلقہ میں جنگل واسیوں کی طرف سے  زمیں کے قانونی حقوق حاصل کرنے کے ضمن میں 8,832 درخواستیں جمع کروائی گئی تھیں ۔ مگر ان میں 7,921 درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں ۔ اس وقت تعلقہ میں صرف 217 درخواستوں کو منظوری ملی ہے ۔ اس لئے جنگل واسیوں کو قانونی نکات سے آگاہ کرنے کے لئے بھٹکل سے قانونی بیداری مہم کے قافلہ کو ہری جھنڈی دکھائی جائے گی ۔ ضلع کے 132 گرام پنچایتوں میں اس ضمن میں پروگرام منعقد کیے جائیں گے ۔ جب تک جنگل واسیوں کو انصاف نہیں ملتا، یہ جد و جہد جاری رہے گی ۔    

bhatkal_legal_awareness-2


Share: