ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کنداپور: سانپ کاٹنے سے 8 سالہ بچی فوت

کنداپور: سانپ کاٹنے سے 8 سالہ بچی فوت

Tue, 05 Aug 2025 16:51:12    S O News
Snake bite-5aug25

کنداپور ،5/ اگست (ایس او نیوز) تعلقہ کے شیڈیمنے گاوں میں زہریلے سانپ کے کاٹنے سے ایک آٹھ سالہ معصوم بچی فوت ہونے کا المناک معاملہ سامنے آیا ہے ۔    

موصولہ رپورٹ کے مطابق فوت شدہ بچی کا نام سنّیدھی ہے جو موروکائی سرکاری اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ تھی ۔ 3 اگست کو اتوار کے دن اسکول کی چھٹی ہونے کی وجہ سے سنیدھی باغ میں کر رہے اپنے باپ سریدھر مڈیوال سے ملنے کے لئے نکلی تھی ۔ بچی اپنے والد کے پاس پہنچنے سے قبل ہی راستے میں ایک زہریلے سانپ نے اسے کاٹ لیا ۔ درد سے بلبلاتی ہوئی بچی پلٹ کر اپنے گھر واپس آ گئی ۔ گھر والے  فوری طور پر بچی کو ہیبری سرکاری اسپتال لے گئے جہاں سے اس کو منی پال اسپتال میں منتقل کیا گیا ۔ بد قسمتی سے علاج کارگر نہ ہونے کی وجہ سے بچی نے وہاں پر دم توڑ دیا ۔ 

بچی کے والد سریدھر کی شکایت پر اماسبئل پولیس نے کیس درج کر لیا ہے ۔ 


Share: