ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ : بھاری برسات کی وجہ سے ہائی وے پر جمع ہوگیا پانی

کمٹہ : بھاری برسات کی وجہ سے ہائی وے پر جمع ہوگیا پانی

Mon, 18 Aug 2025 17:49:33    S O News

کمٹہ ،18/ اگست (ایس او نیوز) موسلا دھار برستی ہوئی بارش کی وجہ سے کمٹہ تعلقہ میں جہاں ندیاں اپنی سطح سے اوپر بہہ رہی ہیں وہیں پر برساتی پانی کی نکاسی صحیح طریقے سے نہ ہونے کی وجہ سے کمٹہ - سداپور ہائی وے پر ہاروڈی کے علاقے میں کل اتوار کے دن بہت زیادہ پانی جمع ہوگیا اور سیلاب کی سی کیفیت پیدا ہوگئی جس سے پر  ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں برساتی پانی کو ہائی وے سے نشیبی علاقے کی طرف سے بہنے کا راستہ نکالنے کے لئے امسال مانسون سے پہلے ہی محکمہ پی ڈبلیو ڈی نے تحصیلدار کی قیادت میں کچھ اقدامات کیے تھے جسے وہاں کے مقامی باشندوں کی رضامندی حاصل تھی ۔ مگر اب پتہ چلا ہے کہ نشیبی علاقے میں رہنے والے کچھ افراد نے ہائی وے سے پانی نیچے کی طرف اترنے کے راستوں میں رکاوٹیں کھڑی کی ہیں جس کی وجہ سے پانی ہائی وے پر ہی جمع ہونے لگا ہے اور بھاری برسات ہونے کی صورت میں موٹر گاڑیوں کی آمد و رفت کے لئے بڑی مشکلات پیش آ رہی ہیں ۔ 


Share: