ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل : 22 اگست کوہوگا مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام

بھٹکل : 22 اگست کوہوگا مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام

Thu, 21 Aug 2025 17:01:12    S O News

 بھٹکل، 21/ اگست (ایس او نیوز ) مرکزی خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کا سالانہ اجلاس عام  مورخہ 22/اگست بمطابق   ۲۷ ؍ صفر المظفر  ۱۴۴۷  ھ  بروز جمعہ بعدنماز  عشاء   خلیفہ جامع مسجد  میں رکھا گیا ہے جس میں جماعت کی سالانہ کار گذاری پیش کی جائے گی، اور علماء کرام کے   خطابات ہوں گے، ساتھ ہی ساتھ عوام الناس کو سوالات کا بھی موقع دیا جا ئے گا۔

جماعت کے جنرل سکریٹری کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز میں  جمیع مسلمانوں کو جلسہ میں شریک ہونے اور جماعت کی کارگزاریوں سے واقف ہونے کی   درخواست کی گئی ہے۔ عوام الناس سے کہا گیا ہے کہ وہ عشاء کی نماز خلیفہ جامع مسجد میں ہی ادا کریں، جہاں نماز کے فوری بعد  عشائیہ کابھی نظم ہوگا۔ 


Share: