ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کاپ : بجلی کے میٹر میں چھپائی گئی چابی سے گھر کے اندر چوری

کاپ : بجلی کے میٹر میں چھپائی گئی چابی سے گھر کے اندر چوری

Sat, 06 Dec 2025 11:54:36    S O News
کاپ : بجلی کے میٹر میں چھپائی گئی چابی سے گھر کے اندر چوری

کاپ،  6 / دسمبر (ایس او نیوز) ملورو گاوں کے ایک مکان میں چوری کی واردات انجام دینے کے لئے گھر کی باہری دیوار میں موجود بجلی میٹر باکس میں چھپا کر رکھی گئی چابی کا استعمال کیا گیا اور گھر کے اندر موجود سونے کے زیورات اڑا لیے گئے ۔
    
موصولہ رپورٹ کے مطابق چوروں نے یہ واردات رماناتھ کرپا نامی مکان میں انجام دی ہے ۔ گھر کا مالک راگھویندرا کینی کام پر چلا گیا تھا جبکہ اس کی بیوی اپنے بیٹے کے اسکول میں منعقدہ سالانہ پروگرام دیکھنے کے لئے گئی ہوئی تھی ۔ اس دوران میٹر باکس سے چابی نکال کر گھر کا سامنے والا دروازہ کھولتے ہوئے چور اندر داخل ہوئے   اور بیڈ روم میں موجود الماریوں کو کھول کر اس میں موجود 3.90 لاکھ روپے مالیت کے سونے اور چاندی کے زیورات لے کر فرار ہو گئے ۔ 
    
کاپ پولیس نے معاملہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات جاری ہے ۔ 


Share: