کاروار، 3 جون (ایس او نیوز) : اتر کنڑا ضلع کی 20 گرام پنچایتوں میں نئے گرام ون مراکز قائم کرنے کے لیے فرنچائزی درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کی مختلف گرام پنچایتوں میں جامع شہری خدمات کی فراہمی کے مقصد سے نئے گرام ون مراکز قائم کیے جائیں گے۔ دلچسپی رکھنے والے فرنچائزی امیدوار 15 جون تک سیوا سندھو پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔ جس کی لنک یہاں دی جارہی ہے: https://sevasindhuservices.karnataka.gov.in
مزید معلومات کے لیے متعلقہ تعلقہ تحصیلدار کے دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔ یہ اطلاع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ایک بیان میں دی۔