ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / منگلورو میں 79 ویں جشن آزادی کی شاندار تقریب ، وزیر دنیش گنڈو راو کے ہاتھوں پرچم کشائی

منگلورو میں 79 ویں جشن آزادی کی شاندار تقریب ، وزیر دنیش گنڈو راو کے ہاتھوں پرچم کشائی

Sat, 16 Aug 2025 12:42:51    S O News
منگلورو میں 79 ویں جشن آزادی کی شاندار تقریب ، وزیر دنیش گنڈو راو کے ہاتھوں پرچم کشائی

منگلورو ، 16/ اگست (ایس او نیوز) شہر کے نہرو میدان میں 79 ویں جشن آزادی کی پرچم کشائی کے بعد خطاب کرتے ہوئے ضلع انچارج وزیر دینش گنڈو راو نے کہا کہ امن اور آہنگی کے ذریعے ہی ضلع کی ترقی ممکن ہے اس لئے مندر، مسجد اور چرچ کے مذہبی قائدین کو آگے آتے ہوئے عوام کے دلوں اور دماغوں میں اس کا احساس جگانا اور اس سلسلے میں تعاون کرنا چاہیے ۔
    
انہوں نے کہا کہ کلاکاروں کو بھی آرٹ اور کلچر کے ذریعے  امن و بھائی چارگی اور ہم آہنگی کا پیغام عام کرنے پر زیادہ توجہ دینی چاہیے ۔ تشدد کو کوئی موقع دئے بغیر ضلع کی ہمہ جہتی ترقی کے لئے سب کو ہاتھ بٹانا چاہیے ۔ کسی بھی باہری دباو کے بغیر ضلع میں امن و امان قائم رکھنے کے لئے محکمہ پولیس کو پوری آزادی دی گئی ہے ۔ فرقہ واریت کے ذرائع معلوم کرنے کے لئے عوامی نمائندوں اور مختلف طبقات کے لیڈروں کے ساتھ میٹنگس کی گئی ہیں اور ان میٹنگوں میں سامنے آنے والی متفقہ باتوں کی بنیاد پر کئی اقدامات کیے گئے ہیں ۔ 
    
اس موقع پر انہوں نے ضلع میں جاری اہم ترقیاتی کاموں کے تعلق سے کہا کہ اپن انگڈی - پتور ہائی وے کے لئے 13 کروڑ روپے لاگت کا ترقیاتی منصوبہ چل رہا ہے جس میں سبرامنیا - منجیشور سڑک، کڈور - کائینگاڈ سڑک، سورتکل - کبکا سڑک کے پانچ حصے دو لین، پُل کی توسیع جیسے تعمیری کام ہو رہے ہیں ۔ الال کوٹیپور سے منگلورو شہر سے جوڑنے کے لئے بولار تک 200 کروڑ روپوں کی لاگت سے نئے پُل  اور بنٹوال تعلقہ کے سجیپ اور تومبے کے درمیان 60 کروڑ روپوں کی لاگت سے پُل تعمیر کرنے کا منصوبہ ریاستی حکومت نے منظور کیا ہے ۔ 


Share: