ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ہوناور : فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر 46.5 لاکھ روپوں کا دھوکہ - 4 ملزمین گرفتار

ہوناور : فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر 46.5 لاکھ روپوں کا دھوکہ - 4 ملزمین گرفتار

Wed, 26 Nov 2025 11:20:04    S O News
ہوناور : فاریکس ٹریڈنگ کے نام پر 46.5 لاکھ روپوں کا دھوکہ - 4 ملزمین گرفتار

ہوناور،  26 / نومبر (ایس او نیوز)  غیر ملکی کرنسی کی تجارت (فاریکس ٹریڈنگ ) میں زیادہ منافع کمانے کے نام پر شہر کے ایک شخص کو لاکھوں روپے کا دھوکہ دینے والے چار ملزمین کو کاروار سائبر کرائم پولیس نے گرفتار کر لیا ۔
    
بتایا جاتا ہے کہ شہر کے پربھات نگر میں رہنے والے وسیم ابراہیم شیخ نے سوشیل میڈیا پر فاریکس ٹریڈنگ میں بھاری منافع کمانے کا اشتہار دیکھ کر لنک اوپن کیا تو اسے ایک ایپ ڈاون لوڈ کرنے کو کہا گیا اور اس کے ذریعے سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ 
    
اس ایپ کے ذریعے سرمایہ کاری کے لئے رقم جمع کرتے ہی اس کے نفع کے طور پر بڑی رقمیں جمع ہوتے ہوئے دکھایا گیا اور اسی کے ساتھ مختلف بینک کھاتوں میں اسے رقم جمع کرنے کے لئے کہا گیا ۔ اس طرح متاثرہ شخص وسیم شیخ نے 46.5 لاکھ روپے جمع کر دئے اور اس کے بدلے میں ایپ کے اندرمنافع کی شکل میں  وسیم کے کھاتے میں 75 لاکھ  روپے جمع دکھائے گئے ۔ لیکن اسے یہ رقم نکالنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔
    
دھوکہ دہی کا احساس ہونے پر وسیم شیخ نے کاروار کے سائبر پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروائی ۔ اعلیٰ پولیس افسران کی رہنمائی میں سائبر پولیس کی ٹیم نے تحقیقات کی اور بہار کے چمپارن کے رہائشی شاہ عالم (23 سال) اور شمیم اختر کو بینگلورو انٹرنیشنل ہوائی اڈے سے گرفتار کر لیا ۔ 
    
اس ضمن میں تحقیقات کے لئے پی ایس آئی میور کی قیادت میں حیدرآباد پہنچے والی پولیس کی دوسری ٹیم نے وہاں کے آر بی ایل بینک میں پبلک ریلیشنز شعبے میں خدمات انجام دے ورنگل کے پینّے شرون کمار (35 سال) اور ملکاجگیری کے رہنے والے ونئے کمار (35 سال) کو گرفتار کر لیا ۔ ان کے بارے میں پولیس کی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ یہ لوگ دوسروں کے نام بینک کھاتہ کھولتے ہوئے سائبر فراڈ کی سرگرمیاں انجام دیتے تھے ۔
    
گرفتار کیے گئے ملزمین کو کاروار لایا گیا اور عدالت میں پیشی کے بعد انہیں عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے ۔ 


Share: