ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں زوردار بارش ، کل جمعرات کو اُتر کنڑا کے اکثر علاقوں کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا میں زوردار بارش ، کل جمعرات کو اُتر کنڑا کے اکثر علاقوں کے تعلیمی اداروں میں چھٹی کا اعلان

Wed, 27 Aug 2025 19:47:08    S O News

بھٹکل ، 27/ اگست ( ایس او نیوز ) بھٹکل سمیت ساحلی کرناٹکا  میں  بُدھ صبح سے زور دار بارش کا سلسلہ جاری ہے۔  جس کو دیکھتے ہوئے اُتر کنڑا دپٹی کمشنر  نے     کل جمعرات  (28/اگست 2025)   کو ضلع کے 10 تعلقہ جات کے تمام اسکولوں، کالجوں اور آنگن واڑی مراکز میں تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

یہ تعطیل کاروار، انکولا، کمٹہ ، ہونا ور، بھٹکل، سرسی، سدّاپور، یلاپور، جوئیڈا اور ڈانڈیلی تعلقہ جات میں نافذ ہوگی۔  ضلع ڈپٹی کمشنر لکشمی پریا نے    بتایا کہ  محکمہ موسمیات کی جانب سے ریڈ الرٹ جاری کیے جانے  کی بنا پر  حفاظتی اقدامات کے تحت یہ حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔

اعلامیہ میں ہدایت دی گئی  ہے کہ متعلقہ محکمے اس حکم کو سختی سے نافذ کریں اور تعطیل کے دنوں کا تعلیمی نقصان آئندہ دنوں میں پورا کرے۔

ذرائع سے خبر ملی  ہے کہ پڑوسی اضلاع  اُڈپی اور دکشن کنڑا میں بھی بُد ھ صبح سے ہی   موسلادھار  بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ جس کے نتیجے میں عام  زندگی مفلوج ہوگئی ہے۔


Share: