بھٹکل، 28 جولائی (ایس او نیوز): شری دُرگا پرمیشوری دیوستھان، الویکوڈی میں شری دُرگا دیوی چیریٹیبل ٹرسٹ (رجسٹرڈ) اور شری ماری جاترا مہوتسو سمیتی، بھٹکل کے زیر اہتمام، کے ایم سی اسپتال منی پال کے اشتراک سے مندر ہال میں ایک صحت جانچ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ کیمپ کا افتتاح مندر کے ٹرسٹی نارائن دیے منے نے کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مندر مذہبی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ عوامی فلاح کے لیے سماجی، تعلیمی اور طبی خدمات بھی انجام دے رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کیمپ میں شرکت کرنے والوں کے لیے ادویات کے تمام اخراجات مندر کی جانب سے برداشت کیے جائیں گے، اور عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اس سہولت سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔
منی پال اسپتال سے وابستہ ڈاکٹر پوجا پائی، ڈاکٹر یتیکا اور ڈاکٹر یشو نے بھی اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ مندر کی انتظامیہ کمیٹی کے صدر تمپا ہونے منے نے صدارت کی۔ دیگر شرکاء میں اروند پائی، یادو موگیر، ناگپا دائمنے، بھاسکر موگیر، منیجر راجو موگیر سمیت کئی ذمہ داران موجود تھے۔ رکن منجوناتھ کوڈیہیٹلو نے تمام مہمانوں کا استقبال کیا اور نظامت کے فرائض انجام دیے۔
