ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    ممتاز طنزو مزاح نگار مجتبیٰ حسین کودہلی اُردو اکادمی کا بہادر شاہ ظفر ایوارڈ

    ممتاز طنزو مزاح نگار مجتبیٰ حسین کودہلی اُردو اکادمی کا بہادر شاہ ظفر ایوارڈ

    Fri, 18 Jan 2019 02:00:26 
    ڈپٹی چیف منسٹر دہلی منیش سسودیا کے اجلاس پر دہلی اُردو اکاڈمی کی بیٹھک پروفیسر شہیررسول کی صدارت میں میں ہوئی جس میں متفقہ طورپر یہ فیصلہ کیاگیاکہ 2017کا بہادر شاہ ظفر ایوارڈ برصغیر کے ممتاز مزاح نگار مجتبیٰ حسین کو دیا جائے ۔ دہلی اُردواکادمی ہر سال اُردو دنیا کے ایک مایہ ناز ادیب کو بہادر شاہ ظفر ایوارڈ سے سرفراز کرتی ہے
    دہلی میں سردی کا قہر، 24 گھنٹے میں 7 لوگوں کی موت

    دہلی میں سردی کا قہر، 24 گھنٹے میں 7 لوگوں کی موت

    Fri, 18 Jan 2019 01:54:17 
    قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے شمالی ہندوستان میں سردی کا قہر جاری ہے۔اس کڑاکے کی سردی کی سب سے زیادہ ماربے گھروں پر پڑ رہی ہے۔دہلی میں سردی بے گھروں کے لئے آفت بن گئی ہے، جہاں گزشتہ 24 گھنٹے میں 7 بے گھرلوگوں کی موت ہو چکی ہے۔اس کے ساتھ ہی دہلی میں جنوری مہینے میں سردی سے مرنے والوں کی تعداد 96 سے بڑھ کر109 تک پہنچ گئی ہے۔دہلی پولیس نے سردی میں مرنے والے ان بے گھروں کی لاشوں کو برآمد کر چکی ہے
    نریندر مودی نے گلوبل ٹریڈشوکاافتتاح کیا

    نریندر مودی نے گلوبل ٹریڈشوکاافتتاح کیا

    Fri, 18 Jan 2019 01:48:14 
    وائبرینٹ گجرات چوٹی کانفرنس کا نواں ایڈیشن کل گاندھی نگر میں مہاتما مندر نمائش اورکنونشن سنٹر میں شروع ہوگا۔وزیراعظم نریندر مودی چوٹی کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کریں گے ، جس کا مقصد گجرات میں سرمایہ کاری رفتاربڑھاناہے۔ 18 سے 20 جنوری کے درمیان ہونے والی وائبرینٹ گجرات چوٹی کانفرنس کے آغاز کے موقع پروزیراعظم نریندر مودی نے ایگزیبیشن سینٹر میں گلوبل ٹریڈ شو کا افتتاح کیا
    کانٹریکٹ پر ٹیچروں کی تقرری:دہلی یونیورسیٹی کے اساتذہ کااحتجاج جاری

    کانٹریکٹ پر ٹیچروں کی تقرری:دہلی یونیورسیٹی کے اساتذہ کااحتجاج جاری

    Fri, 18 Jan 2019 01:42:44 
    دہلی یونیورسٹی کی اکاڈمک کونسل نے بدھ کی آدھی رات کے بعد ٹیچروں کی سخت مخالفت کے باوجود کانٹرکٹ پر ٹیچروں کی تقرری کے التزام کو منظوری دے دی ہے۔اس کے خلاف سیکڑوں ٹیچرجمعرات کو سڑک پراتر آئے اور انہوں نے یہاں لمبی ریلی نکالی۔کونسل کے رکن اور دہلی یونیورسٹی میں کامرس کے پروفیسرپردیپ کمار نے بتایاہے کہ بدھ کی صبح 11بجے سے شروع ہوئے اکاڈمک کونسل کی میٹنگ رات ایک بجے تک چلی
    حکومت وقف املاک کااستعمال سماج کی فلاح وبہبودکے لیے کررہی ہے، وقف املاک کمیٹی کی رپورٹ پیش

    حکومت وقف املاک کااستعمال سماج کی فلاح وبہبودکے لیے کررہی ہے، وقف املاک کمیٹی کی رپورٹ پیش

    Fri, 18 Jan 2019 01:36:58 
    اقلیتی امور کے مرکزی وزیر مختار عباس نقوی نے آج یہاں کہا کہ مرکز کی مودی حکومت ملک میں وقف املاک کو سماج کو تعلیمی واقتصادی طور پر با اختیار بنانے کے لیے بہتر استعمال کرنے کی مہم کو کامیابی سے آگے بڑھا رہی ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار آج نئی دہلی میں وقف املاک کے تعلق سے نئے رہنما خطوط کے لئے جسٹس (ریٹائرڈ) ذکی اللہ خان کی قیادت میں قائم 5 رکنی کمیٹی کی طرف سے انہیں رپورٹ پیش کرنے کے دوران کیا
    جزائرنکوبار خطہ میں 6 شدت کا زلزلہ، کوئی نقصان نہیں 

    جزائرنکوبار خطہ میں 6 شدت کا زلزلہ، کوئی نقصان نہیں 

    Fri, 18 Jan 2019 01:30:07 
    زلزلہ کے اعتبار سے حساس انڈمان نکوبار میں جمعرات کو 6 شدت کا طاقتور زلزلہ آیا۔ این سی ایس نے اس کی اطلاع دی ہے ۔ کسی بھی طرح کی جان یا مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ارضیاتی وزارت کے تحت آنے والے ادار ہ این سی ایس نے بتایا کہ زلزلہ صبح آٹھ بج کر 43 منٹ پر آیا اور اس کا مرکز نکوبار خطہ میں تھا
    آکاش کو پارٹی میں شامل کرکے مخالفین کو دیں گے جواب: مایاوتی 

    آکاش کو پارٹی میں شامل کرکے مخالفین کو دیں گے جواب: مایاوتی 

    Fri, 18 Jan 2019 01:23:54 
    اپنے اوپر لگ رہے اقربا پروری کے الزامات پر جوابی حملہ کرتے ہوئے بی ایس پی صدر مایاوتی نے جمعرات کو اپنے بھتیجے آکاش کے بی ایس پی سے جڑنے کا اعلان کیا۔ یہاں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بی ایس پی اور ایس پی کے اتحاد کے بعد پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے کچھ جماعتوں اور ان کے رہنماؤں میں بے چینی ہیں
    کانگریس نے قرض اسکیموں پرمودی حکومت سے قرطاس ابیض کامطالبہ کیا

    کانگریس نے قرض اسکیموں پرمودی حکومت سے قرطاس ابیض کامطالبہ کیا

    Wed, 16 Jan 2019 02:06:45 
    کانگریس نے مودی حکومت پر ہندستانی معیشت کو تباہ کرنے کا الزام لگایاہے اور وزیراعظم کی آسان قرضوں کی اسکیم مدرارن یوجنا پر وہائٹ پیپر لانے کا مطالبہ کیاہے۔کانگریس کے ترجمان گورو ولبھ نے منگل کو یہاں پارٹی ہیڈکوارٹرمیں معمول کی پریس کانفرنس میں کہاکہ مودی حکومت کی پالیسی اور نیت نے ہندستانی معیشت کو تباہ کردیاہے۔انھوں نے کہاہے کہ خردہ افراط زر کا بڑھنا اور تھوک افراط زر کا کم ہونا اس بات کا اشارہ ہے
    90 فیصد سے زائد لوگ ریئر سیٹ بیلٹ نہ پہن کراپنی زندگی کو خطرہ میں ڈالتے ہیں

    90 فیصد سے زائد لوگ ریئر سیٹ بیلٹ نہ پہن کراپنی زندگی کو خطرہ میں ڈالتے ہیں

    Wed, 16 Jan 2019 01:56:46 
    نسان انڈیا اور سیولائف فاؤنڈیشن کے ذریعہ پیش کی گئی نئی تحقیق رپورٹ میں چونکا دینے والے اعداد و شمار سامنے آئے ہیں کہ بڑی تعداد میں ہندوستانی اپنی اور اپنے بچوں کی حفاظت کے ساتھ سمجھوتہ کر رہے ہیں۔ مرکزی سڑک ٹرانسپورٹیشن و اور ہائی وے وزیر جناب نتن گڈکری کے ذریعہ 'ریئر سیٹ۔بیلٹ یوسیز اینڈ چائلڈ روڈ سیفٹی اِن انڈیا' موضوع پر جاری رپورٹ کے مطابق 90 فیصد سے زیادہ لوگ ریئر سیٹ بیلٹ کا استعمال نہیں کر