Wed, 28 Sep 2016 18:07:55
کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے بی جے پی اور آر ایس ایس پر گایوں کو لے کر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ دیوریا سے یہاں تک کی اپنی کسان یاترا کے دوران انہوں نے گایوں کی حالت زار دیکھی ہے اور گؤ رکشا کا دم بھرنے والی بی جے پی اور سنگھ ان کے خبر نہیں لے رہے ہیں۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 17:58:19
دیگر پسماندہ طبقہ (او بی سی)کمیونٹی کے افراد مہاراشٹر کے سابق نائب وزیر اعلی چھگن بھجبل کی حمایت میں 3 ؍اکتوبر کو ناسک میں ریلی نکالیں گے۔بھجبل کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے منی لانڈرنگ کے الزام میں مارچ میں گرفتار کیا تھا۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 17:55:18
اپوزیشن میزو نیشنل فرنٹ میزورم میں قانون وانتظام کو قائم رکھنے میں کانگریس حکومت کی ناکامی کو اجاگر کرنے اور صوبے میں صدر راج نافذ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے صدر پرنب مکھرجی اور وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھے گی۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 17:49:39
یہاں جاری مراٹھا ریلیوں کی طرف اشارہ کرنے والا ایک کارٹون شائع کرنے کو لے کر شیوسینا کے ترجمان اخبار ’سامنا‘کے ایک دفتر پر ہوئے پتھراؤ کے ایک دن بعد آج کارٹونسٹ نے اپنے کارٹون کو لے کر معافی مانگ لی ہے ۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 17:34:42
ورلڈ ہارٹ ڈے کے ایک دن پہلے ایک امراض قلب کے ماہر ڈاکٹر نے آگاہ کیا ہے کہ فضائی آلودگی ہمارے دل اورخون کے نظام کو منفی طور پر متاثر کر سکتا ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 17:26:59
جسم فروشی کے دھندے میں نوعمر لڑکیوں کے داخلے کو روکنے کی کوشش کے تحت جنسی اہلکاروں کی ایک تنظیم جسم فروشی میں شامل ہونے والی لڑکیوں کی عمر کا پتہ لگانے کے لیے ایکس رے ٹیسٹ کا استعمال ایک آلہ کی طرح کر رہی ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 17:25:19
گوا میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے وزیر اعلی کے عہدے کا چہرہ بتائے جانے والے ڈاکٹر آسکر ریبولو نے اسمبلی انتخابات لڑنے سے انکار کر دیا ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 17:15:55
سپریم کورٹ نے آج بی سی سی آئی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے اسے حکم کی تعمیل کرنے کو کہا کیونکہ جسٹس آر ایم لوڈھا پینل نے عدالت عظمی کی ہدایات پر عمل نہیں کرنے کے لئے کرکٹ بورڈ کے چیئرمین انوراگ ٹھاکر اور سیکرٹری اجے شرکے سمیت اس کے اعلی حکام کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 17:13:39
ہندوستان کی اسٹار شٹلر سائنا نہوال گھٹنے کی چوٹ سے اچھی طرح نکل رہی ہیں اور امید کر رہی ہیں کہ وہ اگلے ماہ کے آخر تک کورٹ میں واپسی کر لیں گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy