Fri, 30 Dec 2016 20:04:55
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے خاکروبوں کو دی جارہی تنخواہ کے ساتھ مزید کیا سہولتیں بشمول پی ایف ای ایس آئی وغیرہ مہیا کرائی جارہی ہیں۔اس کے بارے میں خاکروبوں کو اب تک کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ یہ بات آج بی بی ایم پی کی ہیلتھ کمیٹی کے چیرمین اور ممبران کو جب پتہ چلی تو وہ خود بھی حیرت زدہ ہوگئے،
View more
Fri, 30 Dec 2016 20:01:11
ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ ریاستی ریزرو پولیس کے جوانوں کو عنقریب پولیس تھانوں میں خدمات کیلئے متعین کرنے پر سنجیدگی سے غور کیا جارہاہے۔آج ریاستی ریزرو پولیس کے 1080جوانوں کو پرموشن دینے کیلئے منعقدہ تقریب میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست بھر میں پندرہ کے ایس آر پی بٹالین موجود ہیں۔ یہ تمام جوان یاتو اپنے بیارکوں میں یا پولیس کی بسوں میں سارا وقت گزار دیتے ہیں،
View more
Fri, 30 Dec 2016 19:54:38
سعودی عرب کے وزیر برائے امور حج وعمرہ ڈاکٹر محمد صالح بن طاہر بنتن نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایرانی حجاج کرام سمیت دنیا بھرسے آنے والے عازمین حج کا خیرمقدم کرتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مملکت ایران سمیت کسی بھی ملک سے آنے والے حجاج کرام کے ساتھ ان کے رنگ، نسل اور مسلک کی بنیاد پر امتیاز نہیں برت رہی بلکہ تمام حجاج کرام کو یکساں احترام دینے کے ساتھ سب پر ایک ہی ضابطہ اخلاق لاگو کرنے کی خواہاں ہے۔
View more
Fri, 30 Dec 2016 19:45:52
بحرین کے دفتر استغاثہ نے انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے معروف کارکن نبیل رجب کو عدالت کی جانب سے رہائی کا حکم سامنے آنے کے باوجود رہا کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ دفتر استغاثہ کا کہنا ہے کہ ایک مقدمے میں رجب کی رہائی کے باوجود متعدد دیگر مقدمات کی وجہ سے انہیں رہا نہیں کیا جائے گا۔ ان پر یہ الزام عائد ہے کہ ملکی داخلی صورت حال کے تناظر میں انہوں نے افواہیں پھیلانے میں کردار ادا کیا۔
View more
Fri, 30 Dec 2016 19:42:29
اسرائیل نے پہلی بار باضابطہ طور پر سنہ 1948ء میں صہیونی ریاست کے قیام کے دوران یمنی بچوں کے اغواء کی دستاویزات شائع کی ہیں۔ دستاویزات کا افشاء ہزاروں یمنی بچوں کے پراسرار طور پر لا پتا ہونے کے بعد پیدا ہونے والے تنازع ختم کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اسرائیل کے محکمہ نیشنل آرکائیو نے 2 لاکھ دستاویزات اپنی ویب سائیٹ پر شائع کی ہیں جن میں بتایا گیا ہے کہ قیام اسرائیل کے بعد بڑی تعداد میں یمنی یہودیوں کے
View more
Fri, 30 Dec 2016 19:35:03
آسٹریلیا میں نئے سال کے موقع پر خوف کو ہوا دینے کے الزام میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم ڈامین اونیل کو جمرات کی شب اس وقت حراست میں لیا گیا، جب وہ لندن سے ملبورن پہنچے۔ 40 سالہ اونیل پر الزامات ہیں کہ انہوں نے آن لائن ایسی دھمکیاں دیں،
View more
Fri, 30 Dec 2016 19:10:06
دبئی میں حسب سابق اس مرتبہ بھی نئے سال کی آمد پر ریکارڈ آتش بازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور جونہی 31دسمبر کی رات مقامی وقت کے مطابق بارہ بجیں گے، پٹاخوں اور کریکروں کے دھماکوں کا سلسلہ شروع ہوجائے گا۔دبئی میں 2016ء کے اختتام اور 2017ء کے آغاز کے موقع پر دنیا کی سب سے طویل عمارت برج خلیفہ اور سب سے بڑے مال۔۔۔دبئی مال۔۔۔۔۔۔ سمیت 160مخصوص مقامات پر رنگا رنگ آتش بازی کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور ان مق
View more
Fri, 30 Dec 2016 19:04:35
افغانستان نے ایران اور روس سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ وہ دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں کابل سے تعاون کریں اور شدت پسند گروپ طالبان کے ساتھ رابطے ختم کریں۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان صدیق صدیقی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ افغانستان میں تخریبی سرگرمیوں میں ملوث کسی بھی گروپ کے ساتھ دوسرے کسی ملک کے تعلقات قطعا مناسب نہیں ہیں۔افغان وزارت خارجہ کے ترجمان نے یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے
View more
Fri, 30 Dec 2016 18:59:20
امریکا کی اوباما انتظامیہ نے 35روسی سفارت کاروں کو ملک سے بے دخل کرنے کا حکم دیا ہے اور نیویارک اور میری لینڈ میں واقع روس کی دوتفریح گاہوں کو بند کردیا ہے۔ ایک سینئر امریکی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ یہ اقدام حالیہ صدارتی انتخابات میں روسی انٹیلی جنس کی مداخلت اور ماسکو میں امریکی سفارت کاروں کو ہراساں کرنے کی مہم کے ردعمل میں کیا گیا ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy