ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    ٹک ٹک مصباح الحق نے کھیلی دھماکہ خیز اننگز، 7 گیندوں میں جڑ ڈالے 40 رنز

    ٹک ٹک مصباح الحق نے کھیلی دھماکہ خیز اننگز، 7 گیندوں میں جڑ ڈالے 40 رنز

    Fri, 10 Mar 2017 02:31:22 
    نقید کا شکار ہونے والے پاکستان کے مصباح الحق نے ہانگ کانگ ٹی 20 لیگ میں ایک دھماکہ خیز اننگز کھیل کر ثابت کر دیا کہ وہ اب بھی اور کرکٹ کھیلنے کے قابل ہیں۔ مصباح نے ہانگ کانگ لینڈ یونائیٹڈ کی ٹیم کی جانب سے کھیلتے ہوئے 37 گیندوں میں 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جس میں چار 4 اور 7 چھکے شامل رہے۔ ان کی اس شاندار اننگز میں سب سے بڑی بات یہ رہی کہ انہوں نے آخری 40 رنز محض 7 گیندوں میں بنا ڈالے۔مصب
    پاک -افغان سرحدی گزر گاہیں دوبارہ بند کر دی گئیں 

    پاک -افغان سرحدی گزر گاہیں دوبارہ بند کر دی گئیں 

    Fri, 10 Mar 2017 02:18:32 
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان دو مرکزی سرحدی گزر گاہیں دو روز تک کھلی رکھنے کے بعد دوبارہ بند کر دی گئی ہیں۔ پاکستانی حکام کے مطابق عارضی طور پر منگل اور بدھ کو صرف دو روز کے لیے دوبارہ کھولے کے بعد طورخم اور چمن کی یہ گزر گاہیں اب دوبارہ بند کی جا چکی ہیں۔ دو دنوں کے دوران قریب پینتیس ہزار پاکستانی اور افغان باشندوں نے ان راستوں سے مشترکہ سرحد پار کی۔
    متحدہ عرب امارات میں شادی کے بغیر جنسی تعلقات پر جوڑا گرفتار

    متحدہ عرب امارات میں شادی کے بغیر جنسی تعلقات پر جوڑا گرفتار

    Fri, 10 Mar 2017 02:09:40 
    متحدہ عرب امارات میں جنوبی افریقہ کے ایک مرد اور ان کی یوکرین سے تعلق رکھنے والی منگیتر کو شادی کے بغیر جنسی تعلقات قائم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔اطلاعات کے مطابق 29 سالہ ایملن کلورویل اور 27 سالہ ایرینا نوا کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب ایرینا پیٹ میں درد کے باعث ڈاکٹر کے پاس گئی تو طبی معائنے سے معلوم ہوا کہ وہ حمل سے ہیں۔اس پر دونوں کو گرفتار کر لیا گیا کیونکہ متحدہ عرب امارات میں شادی
    سی آئی اے کی ہیکنگ سے متعلق معلومات افشا کرنے کی فوجداری تحقیقات کا آغاز

    سی آئی اے کی ہیکنگ سے متعلق معلومات افشا کرنے کی فوجداری تحقیقات کا آغاز

    Fri, 10 Mar 2017 02:03:41 
    امریکی حکام کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسیوں نے سی آئی اے کی ہیکنگ سے متعلق دستاویزات منظرعام پر آنے کی فوجداری تحقیقات شروع کر دی ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق وکی لیکس کی جانب سے ہزاروں دستاویزات جاری کرنے کی تحقیقات میں سی آئی اے اور ایف بی آئی ایک دوسرے سے تعاون کر رہی ہیں۔چند امریکی حکام نے مقامی میڈیا کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ فوجداری تحقیقات میں دیکھا جائے گا کہ کس طرح فائلز وکی
    عہدۂ صدارت سے سبک دوشی کے بعد بش کنارہ کش رہے ہیں 

    عہدۂ صدارت سے سبک دوشی کے بعد بش کنارہ کش رہے ہیں 

    Fri, 10 Mar 2017 01:53:47 
    آٹھ برس قبل جب صدر براک اوباما نے عہدہ صدارت سنبھالا اور ایوانِ نمائندگان کی عمارت کے سامنے منتظر ’میرین کور‘ کے ہیلی کاپٹر نے صدر جارج ڈبلیو بش اور اْن کی بیوی کے ساتھ پرواز بھری، بش نے مْڑ کر کبھی نہیں دیکھا۔ اور زیادہ تر وقت، وہ ذرائع ابلاغ سے کنارہ کش رہے ہیں۔اْنھوں نے کہا ہے کہ ”میں نے یہ روش جان بوجھ کر اختیار کی ہے“۔اْنھوں نے یہ بات ٹیکساس کے شہر ڈیلاس میں واقع ’سدرن میتھڈسٹ یونیورسٹی‘ کی ج
    انتخاب میں مبینہ مداخلت اور ’فون ٹیپنگ‘ کے معاملات پر امریکی قانون سازوں کا غور

    انتخاب میں مبینہ مداخلت اور ’فون ٹیپنگ‘ کے معاملات پر امریکی قانون سازوں کا غور

    Fri, 10 Mar 2017 01:46:44 
    امریکی قانون ساز گزشتہ سال کے صدارتی انتخابات میں مبینہ روسی مداخلت کے بارے میں مزید جاننے کے لیے تیزی سے پیش رفت کر رہے ہیں۔جب کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بارے میں بھی مواد کی تلاش میں بھی ہیں کہ سابق صدر براک اوباما کے احکامات پر نیو یارک میں واقع ٹرمپ ٹاور ہیڈکوارٹر کے ٹیلی فون ٹیپ کیے گئے۔وہ سینیٹر اور کانگرس کے ارکان جو سینیٹ یا ایوان کے انٹیلی جنس سے متعلق پینل میں شامل ہیں،
    داعش کے خلاف ایک ہزار ’ریزرو‘ فوجی تعینات کرنے کی تجویز

    داعش کے خلاف ایک ہزار ’ریزرو‘ فوجی تعینات کرنے کی تجویز

    Fri, 10 Mar 2017 01:38:04 
    صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کویت میں تقریباً ایک ہزار امریکی فوجی بطور ریزرو فورس کے تعینات کرنے کے بارے میں غور کر رہی ہے جنہیں بوقت ضرورت عراق و شام میں داعش کے خلاف برسرپیکار امریکہ کے حمایت یافتہ جنگجوؤں کی مدد کرنے کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔اس تجویز کے حامیوں کا کہنا ہے کہ اس مجوزہ اقدام سے وہاں موجود کمانڈروں کو جنگ کے میدان میں غیر متوقع چیلنجوں اور مواقع سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے ایک
    برطانوی وزیراعظم پر ہنسی کے ہذیانی دورہ!

    برطانوی وزیراعظم پر ہنسی کے ہذیانی دورہ!

    Fri, 10 Mar 2017 01:30:05 
    برطانوی وزیر مالیات فلپ ہیمنڈ نے بدھ کے روز برطانوی دارالعوام میں بجٹ پیش کیا جو برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کے بعد ملک کا پہلا بجٹ ہے۔بجٹ اجلاس کے دوران ایک موقع پر برطانویوں کی توجہ اپنی وزیراعظم ٹریزا مے کی جانب مبذول ہو گئی جنہوں نے یک دم شرارتی ڈِزنی کی طرح قہقہے لگانا شروع کر دیے۔ برطانوی اخبار میٹرو نے ٹریزا کے انداز کو شیطانی ہنسی سے تشبیہ دی ہے۔
    اسرائیل: فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کا قانون پرزے پرزے!

    اسرائیل: فلسطینی مساجد میں اذان پر پابندی کا قانون پرزے پرزے!

    Fri, 10 Mar 2017 01:17:27 
    گذشتہ روز اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے پر پابندی کے متنازع قانون پر ابتدائی رائے شماری کی گئی مگر اس موقع پر عرب کمیونٹی کے نمائندہ ارکان کنیسٹ نے اس قانون کی مخالفت کرتے ہوئے اس کی کاپیاں پھاڑ کر پھینک دیں۔ اسرائیلی کنیسٹ میں پیش کردہ قانون کے دو الگ الگ حصے ہیں۔ ایک حصے میں فلسطینی مساجد میں لاؤڈ اسپیکر پر اذان دینے اور دوسرے میں یہودی معابد میں لاؤڈ اسپیکروں پ