Tue, 23 May 2017 02:08:44
20 مئی کو شہر میں ہوئی موسلادھار بارش کے نتیجہ میں کروبرا ہلی کے بڑے نالے میں بہہ گئے مزدور شانتا کمار کی نعش کا اب تک کوئی پتہ نہیں چل پایا ہے۔ گزشتہ دو دنوں سے شانتا کمار کی نعش کو ڈھونڈنے کا کام کافی تیزی سے جاری ہے۔ فائر فورس اور بی بی ایم پی عملے کے بعد اس نعش کو ڈھونڈنے کیلئے شعبہئ آفات سماوی کے جوانوں کو بھی اتار دیاگیا۔ اس دوران میسور روڈ کے کمبی پور کے قریب ساجد نامی ایک شخص کے بہہ جانے
View more
Tue, 23 May 2017 01:57:53
تحفظ حقوق اطفال کے سلسلے میں مختلف ریاستوں کے اراکین اسمبلی کی کارکردگی پر کانفرنس جولائی میں بنگلور میں منعقد ہوسکتی ہے۔ یہ بات آج ریاستی لیجسلیٹیو کونسل کے چیرمین ڈی ایچ شنکر مورتی نے کہی۔ اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اس کانفرنس میں حقوق اطفال کی حفاظت اور بچوں سے جڑے مسائل کی یکسوئی پر تفصیلی گفتگو ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ ریاست میں اس طرح کی سہ روزہ کانفرنس کے اہتمام کو ہر ط
View more
Tue, 23 May 2017 01:55:24
شہر کے راجہ راجیشوری نگر اسمبلی حلقہ میں دو دن قبل ہوئے رکن اسمبلی اور کارپوریٹر کے جھگڑے کے سلسلے میں آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے میئر جی پدماوتی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ آج صبح ودھان سودھا کے روبرو بی بی ایم پی کی صفائی مشینوں کے اجراء کے سلسلے میں منعقدہ تقریب کے دوران جیسے ہی میئر کا وزیر اعلیٰ سدرامیا سے سامنا ہوا، سدرامیا نے راجہ راجیشوری نگر کی گڑبڑ کے متعلق میئر سے باز پرس کی۔ انہوں نے پوچھاکہ کارپ
View more
Tue, 23 May 2017 01:41:38
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے شہر کی اہم سڑکوں کی مکمل صفائی یقینی بنانے کیلئے بی بی ایم پی کی طرف سے خریدی گئی مشینوں کو آج ہری جھنڈی دکھائی۔ودھان سودھا کے روبرو منعقدہ تقریب میں سدرامیا نے 50کروڑ روپیوں کی لاگت سے خریدی گئی آٹھ مشینوں کو استعمال کیلئے روانہ کیا۔اس موقع پر وزیر برائے ترقیات بنگلو رکے جے جارج، رکن کونسل گووند راج، میئر پدماوتی، ڈپٹی میئر آنند وغیرہ موجود تھے
View more
Tue, 23 May 2017 01:35:14
وزیر اعلیٰ سدرامیا نے آج اعتراف کیا کہ کانگریس کے ایک سینئر مسلم قائد کی مدد سے انہوں نے کانگریس پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے۔ اپنے سیاسی حریف سابق وزیر ایچ وشواناتھ کے اس بیان پر کہ ان کی کوششوں سے سدرامیا کانگریس میں شامل ہوئے، سخت برہمی ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ اے آئی سی سی صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل سے ملاقات اور بات چیت کے بعد ہی وہ کانگریس میں شامل ہوئے، احمد پٹیل تک
View more
Tue, 23 May 2017 01:33:46
اے آئی سی سی جنرل سکریٹری انچارج برائے کرناٹک وینو گوپال نے کہاکہ کرناٹک پردیش کانگریس کمیٹی کیلئے نئے صدر کے تقرر کا فیصلہ رواں ماہ کے اواخر تک لے لیا جائے گا۔ اضلاع کے کانگریس لیڈروں سے ملاقات کے سلسلے میں پانچ روزہ دورہئ بنگلور پر آمد کے بعد کمار کروپا گیسٹ ہاؤز میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کے پی سی سی صدر کے عہدہ پر کسی اور کو مقرر کرنا ہے یا پھر کوئی اور فیصلہ کرنا
View more
Tue, 23 May 2017 01:27:30
لکھنؤ کے حضرت گنج کے ایک گیسٹ ہاؤز کے باہر کرناٹک کے آئی اے ایس آفیسر انوراگ تیواری کی مشتبہ حالت میں موت کے معاملے کو بی جے پی سیاسی رنگ دینے کی کوشش کررہی ہے۔ یہ بات آج وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہی۔ کمار کروپا گیسٹ ہاؤز میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آئی اے ایس آفیسر انوراگ تیواری کی موت کی اصل وجہ ہر کوئی جاننا چاہتا ہے۔ حکومت بھی یہی چاہتی ہے کہ اس کی سچائی سامنے
View more
Tue, 23 May 2017 01:23:27
اے آئی سی سی قیادت نے ریاست کے سبھی وزراء اور کانگریس قائدین کو سخت تاکید کی ہے کہ متحد ہوکر آنے والے اسمبلی انتخابات کیلئے تیاریوں میں مصروف ہوجائیں۔ کسی بھی حلقہ سے ضابطہ شکنی برداشت نہ کرنے کی بھی اعلیٰ کمان نے سخت وارننگ دی ہے۔آج شہر میں اے آئی سی سی جنرل سکریٹری اور کرناٹک امور کے انچارج وینو گوپال نے وزراء، اراکین اسمبلی اور دیگر لیڈروں کے ساتھ ڈویژنل سطح کی بات چیت کا سلسلہ شروع کردیا۔اگلے
View more
Tue, 23 May 2017 01:11:10
دہشت گردی اور اس کے خاتمہ کے نام پر بنے قوانین کے تحت ملک میں پھیل رہی وحشت اور بے بنیاد الزامات پر معصوموں کی گرفتاری کے موضوع پر بروز چہارشنبہ 24 مئی کو دوپہر ڈھائی تا ساڑھے چار بجے نیشنل لاء اسکول آف انڈیا یونیورسٹی، ناگر بھاوی کے کانفرنس ہال میں لاء اینڈ سوسائٹی کمیٹی (ین یل یس آئی یو)کے زیر اہتمام اہم مباحثہ منعقد ہے، جس میں محمد عامر خان جنہوں نے دہشت گردی کے الزام میں 14 برس تک قید کی سعوبن
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy