Mon, 31 Jul 2017 22:36:40
گؤ رکشکوں کی طرف سے ملک بھر میں کئے جارہے حملوں اور گائے کی حفاظت کی آڑ میں اقلیتوں اور دلتوں پر مبینہ حملوں اور بھیڑ میں ان لوگوں کو جان سے ماردینے کے واقعات کی مذمت کیلئے سوشیل ڈیموکریٹ پارٹی آف انڈیا کی طرف سے کل سے ملک بھر میں مذمتی مہم شروع کی جارہی ہے۔ یہ بات آج اس پارٹی کے سکریٹری اکرم حسن نے بتائی۔ایک اخباری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گؤ رکشکوں نے ملک میں نراج قائم کردیا ہے
View more
Mon, 31 Jul 2017 22:32:17
آنے والے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کو اس بار 150 سیٹوں پر کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے ہمہ وقت مستعد رہنے والے یڈیورپا کی امیدوں پر غالباً بی جے پی کے سرکردہ قائدین پانی پھیرنے کی تیاری خود ہی کرنے لگے ہیں، کیونکہ رشوت ستانی اور دیگر مقدمات میں گھرے یڈیورپا کو آنے والے اسمبلی انتخابات کے بعد وزیر اعلیٰ کی کرسی سے محروم کرنے کیلئے ریاستی بی جے پی میں ابھی سے ماسٹر پلان تیار ہوچکا ہے
View more
Mon, 31 Jul 2017 21:14:38
ریاستی وزیر برائے آبی وسائل اور لنگایت فرقہ کے طاقتور لیڈر ایم بی پاٹل نے لنگایت طبقے کو علیحدہ مذہب کا درجہ دینے کی موافقت کرتے ہوئے کہاکہ کسی مخصوص لنگایت طبقے کو مذہب کے درجے کی مانگ کی بجائے لنگایت کے نام سے جتنے بھی زمرے ہیں ان تمام کو متحد کرکے ان کیلئے ایک علیحدہ مذہب کا درجہ طلب کیا جائے ۔ آل انڈیا لنگایت مہاسبا کے سبب شامنور شیوشنکرپا کو لکھے گئے مکتوب میں انہوں نے کہا کہ لنگایت فرقہ کے ک
View more
Mon, 31 Jul 2017 21:03:38
شہر کے مختلف علاقوں میں محکمۂ دفاع کی طرف سے حاصل کی گئی زمین کی وجہ سے مختلف انفرااسٹرکچر پراجکٹ اور عوامی سہولیات میں رکاوٹیں کھڑی ہوگئی ہیں، ان رکاوٹوں کو دور کرنے ریاستی حکومت اور برہت بنگلور مہانگر پالیکے محکمۂ دفاع کی مختلف یونٹوں سے مطلوبہ زمین کے عوض متبادل زمین دینے کیلئے معاہدہ کی پہل کرچکے ہیں۔ اس معاہدہ کے مطابق محکمۂ دفاع سے شہر کے قلبی علاقوں میں آنے والی 36 ایکڑ زمین بی بی ایم پی وا
View more
Mon, 31 Jul 2017 01:37:24
ماب لیچنگ(ہجوم کے ذریعہ بے گناہوں کا قتل)مسلمانوں اور دلتوں کو ہراساں کرنے کا نفسیاتی حربہ ہے،جمعیۃ علماء مہاراشٹر سیکولر اور انصاف پسند برادران وطن کو ساتھ لے کر اس کا مقابلہ کرے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کے اجلاس میں شرکاء نے کیا ۔
جمعیۃ علماء مہاراشٹر کی مجلس عاملہ کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت حضرت مولانا مستقیم احسن اعظمی صاحب (صدر جمعیۃ علماء مہاراشٹر)منعقد ہوا
View more
Sun, 30 Jul 2017 19:42:25
گجرات کے وزیراعلیٰ رہتے ہوئے نریندر مودی کے پالیسی سازبن کے پرشانت کشورنے انہیں وزیراعظم کی کرسی تک پہنچانے کے لیے حکمت عملی بنائی تھی۔پھرمودی شاہ سے ناراضگی ہوئی تو بہار میں نتیش کمار اور مہاگٹھ بندھن کے ساتھ کھڑے ہو کر بی جے پی کو چاروں خانے چت کرنے میں اپنا کردار اداکیا۔بعد میں یوپی اور پنجاب انتخابات میں کانگریس کے پالیسی ساز رہے پی کے آج کل کانگریس سے دورہیں
View more
Sun, 30 Jul 2017 19:25:56
نتیش کمار کے لالو یادو اور کانگریس کے ساتھ مہاگٹھ بندھن توڑ کربی جے پی کے ساتھ حکومت بنا لینے کے بعد اپوزیشن کو ایک اور جھٹکا لگنے والاہے۔خبرہے کہ سماجوادی پارٹی میں حاشیہ پر کر دیے گئے سابق ریاستی شیوپال یادو بھی این ڈی اے میں جانے کی تیاری کر رہے ہیں۔سماجوادی پارٹی کے درمیان اختلافات کے وقت سے ہی ملائم اینڈکمپنی کے بی جے پی کے ساتھ سازبازکی قیاس آرائیاں کی جاتی رہی ہیں۔شیو پال یادو کے پاس اس کے
View more
Sun, 30 Jul 2017 19:23:39
تمل ناڈو کے رامیشورم میں ملک کے سابق صدر ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی دوسری برسی کے موقع پرایک مجسمہ کی نقاب کشائی کی گئی تھی۔لیکن اس مجسمہ کے آگے بھگوت گیتا رکھے ہونے سے تنازعہ شروع ہو گیا ہے، جس کے بعد آنافاناََ مجسمہ کے آگے ابھی قرآن اور بائبل بھی رکھ دی گئی ہے۔دراصل27جولائی کووزیر اعظم نریندر مودی نے عبدالکلام کی برسی پر ان کے آبائی شہر پیکاربو میں کلام کی ستار لکڑی سے بنے ایک مجسمہ کی نقاب کشا
View more
Sun, 30 Jul 2017 19:19:43
نیشنل اکالی دل کے کارکنوں نے آج بڑھتی ہوئی مہنگائی اورجمع خوری کے خلاف جنتر منتر پر مظاہرہ کیا۔ کارکنان اپنے ساتھ پیاز، ٹماٹر اور دالیں لے کر آئے تھے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کر رہے تھے۔پرم جیت سنگھ پمما نے کارکنوں کوخطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعداد و شمار میں آج مہنگائی کم ہوئی ہے، لیکن ذخیرہ اندوزوں کی وجہ سے آج ضروری اشیاء استعمال کے دام آسمان چھو رہے ہیں۔پمما نے دعویٰ کیاکہ مہنگائی میں اضافہ کی
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy