ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
خلیجی خبریں
    ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی خصوصی ٹرینیں

    ساوتھ ویسٹرن ریلوے کی خصوصی ٹرینیں

    Thu, 10 Aug 2017 00:33:41 
    جنوب مغربی ریلوے نے واسکوڈی گاما۔ بیلن کنی ۔ واسکوڈی گاما خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ہجوم کو کم کیا جاسکے ۔ٹرین نمبر 07317واسکوڈی گاما ۔ ویلن کنی خصوصی ٹرین 6ستمبر کو 11:20بجے واسکوڈی گاما سے روانہ ہوگی اور 7ستمبر کو 13بجے ویلن کنی پہنچے گی۔ ساوتھ ویسٹرن ریلوے کے پریس ریلیز میں یہ بات بتائی گئی۔ ٹرین نمبر 07318ویلن کنی ۔ واسکوڈی گاما خصوصی ٹرین جمعہ 8ستمبر کو 23:45بجے ویلن کنی سے روان
    پانی کے تحفظ کیلئے 16اگست سے وجے پورہ میں کنونشن

    پانی کے تحفظ کیلئے 16اگست سے وجے پورہ میں کنونشن

    Wed, 09 Aug 2017 23:02:45 
    ملک کے مختلف حصوں سے 500سے زائد پانی کے ماہرین ' پانی کے تحفظ اور اس کے موثر استعمال پر ذہن سازی کے سیشن کیلئے وجے پورہ شہر میں جمع ہوں گے ۔سالانہ کنونشن جو نئی دہلی میں منعقد ہونے والا تھا وجے پورہ اس مرتبہ منتقل کیا گیا تاکہ روایتی پانی کے تحفظ کے طریقہ کار پر دوردراز کے ضلع میں موثر عمل کیا جاسکے جہاں پر تالابوں اور نہروں سے پانی لانا دورقدیم میں کئی افراد کی روایت تھی
    23 سالوں سے جیل میں مقید ملزمین کی پیرول پر رہائی کی عرضداشت پر سماعت مکمل ؛مثبت فیصلے سے ہزاروں اسیران کو راحت ملنے کی جمعیۃ العلماء کو توقع

    23 سالوں سے جیل میں مقید ملزمین کی پیرول پر رہائی کی عرضداشت پر سماعت مکمل ؛مثبت فیصلے سے ہزاروں اسیران کو راحت ملنے کی جمعیۃ العلماء کو توقع

    Tue, 08 Aug 2017 23:32:20 
    1993جئے پور سلسلہ وار ٹرین بم دھماکہ معاملے میں مجرم قرارد یئے گئے ایک ملزم کی پیرول پر رہائی کے لیئے جمعیۃ علماء کے توسط سے سپریم کورٹ آف انڈیا میں داخل عرضداشت پر آج بحث مکمل ہوئی جس کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا، اس سے قبل کی سماعت پر استغاثہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے معاملے کی سماعت ٹل گئی تھی
    حج بھون سے امگریشن اور کسٹمز روکنا مرکزی حکومت کی شرارت، فوری طور پر انتظامات کو بحال کیا جائے : روشن بیگ

    حج بھون سے امگریشن اور کسٹمز روکنا مرکزی حکومت کی شرارت، فوری طور پر انتظامات کو بحال کیا جائے : روشن بیگ

    Tue, 08 Aug 2017 23:24:28 
    وزیر برائے شہری ترقیات و حج آر روشن بیگ نے مرکزی حکومت کے اس اقدام پر آج شدید تشویش کا اظہار کیا کہ 21 سالوں سے حج کیمپ میں عازمین کے امگریشن اور کسمٹز کا جو سلسلہ چلتا آرہا تھا مرکزی حکومت نے اسے بند کرنے کی ہدایت دی ہے، جو شاید مرکزی حکومت کی شرارت ہے، عازمین حج کے پہلے قافلے کی روانگی کے موقع پر منعقدہ باوقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیر اعلیٰ سے درخواست کی کہ وہ اس کے خلاف مرکزی حکومت
    حجاج کرام کے پہلے قافلے کی دعاؤں کے ساتھ سوئے حرم روانگی، نفرت پھیلانے والوں کو سختی سے کچلا جائیگا : سدارامیا ، حج بھون میں کسٹمز اور امگریشن کی سہولت بحال کرنے کا تیقن

    حجاج کرام کے پہلے قافلے کی دعاؤں کے ساتھ سوئے حرم روانگی، نفرت پھیلانے والوں کو سختی سے کچلا جائیگا : سدارامیا ، حج بھون میں کسٹمز اور امگریشن کی سہولت بحال کرنے کا تیقن

    Tue, 08 Aug 2017 23:13:26 
    علمائے کرام کی مستجاب دعاؤں، لبیک کی صداؤں کے ساتھ وزیر اعلیٰ سدارامیا کی موجودگی میں وزیر برائے شہری ترقیات و حج آر روشن بیگ کی نگرانی میں حج 2017ء کی پہلی پرواز کی روانگی کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس موقع پر اکثر مقررین نے جناب روشن بیگ صاحب کی بے لوث حج خدمات کو قابل تقلید قرار دیا۔ مرکزی حکومت کے ذریعہ 21 سال سے جاری رواج کو ختم کرکے حج کیمپ یا حج بھون کے بجائے ایر پورٹ میں امگریشن و کسٹمز کیلئے جاری
    کاروار میں 27اگست کو ہوگا ضلعی سطح کا پروکبڈی ٹورنامنٹ؛ بھٹکل کے کھلاڑی بھی شامل

    کاروار میں 27اگست کو ہوگا ضلعی سطح کا پروکبڈی ٹورنامنٹ؛ بھٹکل کے کھلاڑی بھی شامل

    Sun, 06 Aug 2017 19:55:58 
    کاروار کے رکن اسمبلی ستیش سائیل کے بیان کے مطابق گنیش تہوار کے حوالے سے کاروار میں 27اور28اگست کو ضلع سطح کا پروکبڈی ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ستیش سائیل نے اخباری کانفرنس کے دوران بتایا کہ یہ ٹورنامنٹ ڈسٹرکٹ امیچور کبڈی ایسوسی ایشن کے بینر تلے ہوگا، جس میں ضلع کے تمام تعلقہ جات سے کبڈی کھلاڑیوں کو حصہ لینے کا موقع حاصل رہے گا۔دس دس کھلاڑیوں پر مبنی 8ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی
    ہوناور شراوتی ندی میں غرقاب ایک اجنبی شخص کی لاش دستیاب

    ہوناور شراوتی ندی میں غرقاب ایک اجنبی شخص کی لاش دستیاب

    Sun, 06 Aug 2017 19:20:42 
    شراوتی ندی کے کنارے ادیم نگر کے پاس پانی میں غرق ہوکر ہلاک ہونے والے اجنبی شخص کی لاش دستیاب ہوئی ہے۔ لاش کی حالت دیکھنے سے انداز ہ ہوتا ہے کہ اس شخص کی موت دو تین روز قبل ہوئی ہے۔ہوناور پولیس نے لاش کو تحویل میں لینے کے بعد جو تفصیلات بتائی ہیں اس کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کے بدن پر پتلون اور شرٹ ہے۔ عمر 50 سے 55سال کے درمیان ہوسکتی ہے۔ لمبوترا چہرہ ہے۔ سانولا رنگ اورقد5فٹ 7انچ ہے۔گلے میں دھاگہ
    اندرا کینٹین کا افتتاح 16اگست کو ہوگا، غریب کی بھوک مٹانے کے منصوبے میں خدارا رکاوٹ نہ ڈالیں: سدرامیا

    اندرا کینٹین کا افتتاح 16اگست کو ہوگا، غریب کی بھوک مٹانے کے منصوبے میں خدارا رکاوٹ نہ ڈالیں: سدرامیا

    Sat, 05 Aug 2017 22:53:10 
    وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کہاکہ برہت بنگلور مہانگر پالیکے کی طرف سے شروع کی جارہی اندرا کینٹین کا افتتاح 16اگست کو عمل میں آئے گا۔ کانگریس نائب صدر راہول گاندھی اس افتتاحی جلسہ میں بطور مہمان خصوصی مدعو کئے گئے ہیں۔ اندرا کینٹین کے ذریعہ غریب ترین افراد، مزدوروں اور ضرورت مندوں کو رعایتی شرح پر کھانے کی فراہمی کی جائے گی۔ آج بی بی ایم پی کی حدود میں مختلف ترقیاتی پروگراموں کا معائنہ کرنے کیلئے سٹی راؤ
    شیوکمار کے ٹھکانوں پر آئی ٹی چھاپے ختم، وقت آنے پر ہر سوال کا جواب دوں گا: وزیر توانائی

    شیوکمار کے ٹھکانوں پر آئی ٹی چھاپے ختم، وقت آنے پر ہر سوال کا جواب دوں گا: وزیر توانائی

    Sat, 05 Aug 2017 22:47:56 
    وزیر توانائی ڈی کے شیوکمار کے مختلف ٹھکانوں پر پچھلے تین دنوں سے جاری انکم ٹیکس کا دھاوا آج ختم ہوگیا۔ انکم ٹیکس کا چھاپہ ختم ہونے کے بعد اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈی کے شیوکمار نے کہاکہ ان کے خلاف اٹھنے والے ہر سوال کا وہ جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی بھی حال میں وہ کانگریس پارٹی کیلئے پیشمانی کا سبب بننا نہیں چاہتے اور نہ ہی کبھی قانون کی حدود کو پارکرنا چاہتے ہیں۔ ان ک