Sat, 07 Jul 2018 22:50:54
صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووند دو روزہ دورے پر آج گوا پہنچیں۔صدر اپنی اہلیہ سویتا کووند کے ساتھ جنوبی گوا میں واقع نیول انکلیو، آئی این ایس ہنسا، دہلیم پہنچ گئے ہیں۔ جہاں ان کا استقبال گوا کے گورنرمریدولا سنہا، وزیراعلی منوہر پاریکر،پنچایت وزیرموون گودنہو، مرکزی وزیر برائے آیوش (آزادانہ چارج) شریپر نائک، ڈی جی پی مکیش چندر اور فلیگ آفیسر گوا نیول ایریا ریر ایڈمیرل ہیمنت پڈبیڑی نے کیا۔بحریہ نے ہنسا
View more
Fri, 06 Jul 2018 23:29:30
نیشنل پنتھرس پارٹی کے سرپرست اعلی اور اسٹیٹ لیگل ایڈ کمیٹی کے ایکزیکیوٹیو چیرمین پروفیسر بھیم سنگھ نے جموں وکشمیر کے گورنر این این ووہرہ پر زور دیا ہے کہ وہ جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 53کے تحت حاصل اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے ریاستی اسمبلی کو تحلیل کردیں جو پی ڈی پی۔بی جے پی حکومت کے، جسے گورنر نے جموں وکشمیر آئین کے سیکشن 92کے تحت برخاست کردیا تھا، بعد اپنی مطابقت اور اعتبار کھوچکی ہے۔پروفیسر بھ
View more
Fri, 06 Jul 2018 23:25:33
پاکستان کی ایک احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو کرپشن کے ایک مقدمے میں دس برس جب کہ ان کی بیٹی مریم نواز کو سات برس قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔ اسی مقدمے میں مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو بھی ایک برس قید کی سزا سنائی گئی ہے۔نواز شریف پر الزام تھا کہ انہوں نے برطانیہ کے لندن میں ایون فیلڈ کے مقام پر غیرقانونی رقوم سے فلیٹس خریدے تھے۔ جنہیں پاکستانی عوام سے چھپایا گیا تھا۔ احتسا
View more
Fri, 06 Jul 2018 23:22:12
جرمنی نے کہا ہے کہ نیوکلیائی معاہدے سے ہٹنے سےایران کو کافی معاشی نقصان ہوگا اور نئی امریکی پابندیوں کی وجہ سے وہاں سے جو کمپنیاں اپنا کاروبار سمیٹ رہی ہیں اس نقصان کی مکمل تلافی عالمی طاقتوں کی بس کی بات نہیں ہے۔ ہاں اگر تہران نیوکلیائی معاہدے سے نکلتا ہے تو اس کے معاشی مفادات کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے۔جرمنی کے وزیر خارجہ ہیوکو ماس نے جمعہ کو نامہ نگاروں کو بتایا کہ ایران سے جو کمپنیاں اپنا کا
View more
Fri, 06 Jul 2018 23:08:41
نیپال میں ایک ٹرک حادثے میں 17 افرادہلاک اور 15 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ حادثہ نیپال کے مستانگ ضلع کے سیانگ بوچ میں جمعہ کو پیش آیا۔ پولس سب انسپکٹر مہندر کھاڈکا نے بتایا کہ جمیسن سے 58کلومیٹر دور گھیلنگ کے نزدیک ایک ٹرک پھسل کر گہری کھائی میں گرگیا۔اس حادثے میں 17 افراد کی جائے واقعہ پر ہی موت ہوگئی اور 15 افراد زخمی ہوگئے، جنہیں ہیلی کاپٹر کی مدد سے نکالا جارہا ہے۔ٹرک میں سوار مزدور دوپہر کا کھانا ک
View more
Fri, 06 Jul 2018 23:05:43
سپریم کورٹ نے اجودھیا معاملے سے متعلق عرضیوں کی سماعت 13جولائی تک کے لئے ملتوی کردی ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا کی صدارت والی بنچ نے جمعہ کو عرضی گزاروں میں سے ایک کی طر ف سے پیش سینئر وکیل راجیو دھون کے دلائل سننے کے بعد اگلی سماعت13جولائی تک کے لئے ملتوی کردی۔ جسٹس اشوک بھوشن اور جسٹس ایس عبدالنظیر بنچ کے دیگر اراکین ہیں۔مسٹر دھون نے بنچ کے سامنے دلیل دی کہ بابری مسجد کسی مذاق کے مقصد سے نہیں بنائی گ
View more
Fri, 06 Jul 2018 23:01:24
گرمیوں کی تعطیلات کے بعد آج ایک بار پھر سپریم کورٹ آف انڈیا میں بابری مسجد رام جنم بھومی مقدمہ کی سماعت چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی والی تین رکنی بینچ کے سامنے ہوئی جس کے دوران سب سے پہلے ہندو فریقین نے اپنی نامکمل بحث مکمل کی، اس کے بعد جمعیۃعلماء ہند کی جانب سے مقررکردہ سینئرایڈوکیٹ ڈاکٹر راجیودھون نے عدالت میں اپنے دلائل پیش کئے۔جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا سید ارشدمدنی نے بابری مسجد معاملے پ
View more
Fri, 06 Jul 2018 01:06:05
2019 کے عام انتخابات سے پہلے 50 کروڑ ہندوستانیوں کو صحت کے انشورنس کے دائرے میں لانے کی مودی حکومت کی کوشش کے سامنے کئی چیلنج کھڑے ہورہے ہیں۔اوباما کیئر کے طرز پر مودی کیئر(آیوشمان بھارت) نام سے مشہور اس خصوصی پروگرام کا اعلان ہوئے قریب 5 ماہ گزر چکے ہیں اور حکومت اب بھی ہسپتال اور انشورنس کمپنیوں کے ساتھ غلطاں و پیچاں ہے۔ حکومت نے اگست میں اس کے اجراء کا ہدف رکھا ہے۔ جتنی بڑی آبادی کو انشویرڈ کرن
View more
Fri, 06 Jul 2018 01:03:20
کرپشن بیورو نے کوٹہ یو آئی ٹی کے حکام نے مبینہ طور پر 20 لاکھ روپے کی رشوت دینے کے الزام میں کل دیر رات دو افراد کو جے پور سے گرفتار کیا ہے۔کوٹہ اینٹی کرپشن بیورو کے حکام نے آج بتایا کہ ملزم مہیش میگھانی اور کمل جیت رناوت کو کل رات جے پور سے گرفتار کیا گیا۔ دونوں ملزمان نے کوٹہ یو آئی ٹی کے حکام کو ایک شہری ترقیاتی منصوبے کے بدلے مبینہ طور پر 20 لاکھ روپے کی رشوت دی تھی۔انہوں نے بتایا کہ بیورو نے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy