ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / رتناگیری میں المناک حادثہ: تیز رفتار کار خشک ندی میں گرنے سے پانچ افراد ہلاک، دو زخمی

رتناگیری میں المناک حادثہ: تیز رفتار کار خشک ندی میں گرنے سے پانچ افراد ہلاک، دو زخمی

Mon, 19 May 2025 11:22:43    S O News
رتناگیری میں المناک حادثہ: تیز رفتار کار خشک ندی میں گرنے سے پانچ افراد ہلاک، دو زخمی

ممبئی، 19/ مئی (ایس او نیوز /پی ٹی آئی)  مہاراشٹرا  کے رتناگیری ضلع میں پیر کی صبح ایک افسوسناک سڑک حادثے میں پانچ افراد ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق یہ حادثہ صبح قریب 5 بج کر 45 منٹ پر کھیڑ کے قریب پیش آیا،جب ایک تیز رفتار کار بے قابو ہو کر ڈیوائیڈر سے ٹکرا کر جگبودی ندی کے خشک کنارے میں جاگری۔

پولیس کے مطابق متاثرہ گاڑی پالگھر ضلع کے نلّا سُوپارہ سے دیورُکھ کی جانب جا رہی تھی۔ حادثے کے نتیجے میں تین خواتین اور دو مرد جاں بحق ہو گئے، جب کہ دو دیگر افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر علاج کے لیے رتناگیری کے اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت میتالی  ویویک مورے (43)، میگھا پرڈکر (22)، سوربھ پرڈکر (22)، نہار مورے (19) اور شریاس ساونت (23) کے طور پر کی گئی ہے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی کھیڑ پولیس اسٹیشن کے اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ ندی میں پانی نہ ہونے کے باعث گاڑی سیدھی پتھروں سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں بعض افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

پولیس نے کھیڑ تھانے میں معاملہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی مزید تفتیش جاری ہے۔


Share: