Tue, 16 May 2023 17:44:51
ملک کی راجدھانی نئی دہلی اور آس پاس کے علاقوں میں آج یعنی منگل کی صبح کی شروعات دھول بھری آندھی کے ساتھ ہوئی۔ چنانچہ پورا دہلی شہر اور این سی آر کے کئی علاقے دھول کی لپیٹ میں آگئے اور حد نگاہ بھی کم ہو گئی۔ آئی جی آئی ایئرپورٹ کے علاقے میں بھی دھول بھری آندھی کے بعد حد نگاہ میں کمی واقع ہوئی۔ اس علاقے میں حد نگاہ کم ہو کر 1100 میٹر سے کم گئی۔
View more
Tue, 16 May 2023 17:42:19
وارانسی میں واقع گیانواپی مسجد تنازعہ کے تعلق سے ضلعی کورٹ نے ایک اہم عرضی کو منظوری دے دی ہے جس کے تحت گیانواپی مسجد میں پائے گئے تالاب میں لگے پانی کے پائپ کو جسے ہندو فریق شیولنگ قرار دے رہا ہے، اُس پائپ کے ساتھ ساتھ پورے احاطہ کا اے ایس آئی سروے کیا جا سکتا ہے۔ اس معاملے میں عدالت نے مسلم فریق کو اعتراض درج کرنے کے لیے 19 مئی تک کی مہلت دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عرضی پر سماعت ک
View more
Tue, 16 May 2023 17:38:42
گجرات کی ایک جیل میں زیر حراست شخص کو اس قدر پولیس کی زد و کوب کا سامنا کرنا پڑا کہ وہ موت کی نیند سو گیا۔ معاملہ گجرات کے بوٹاڈ ضلع میں واقع جیل کا ہے جہاں 28 سالہ شخص کی موت مبینہ طور پر حراست میں پٹائی کی وجہ سے ہو گئی ہے۔ اس معاملے میں تین پولیس کانسٹیبل کے خلاف قتل کا کیس درج کیا گیا ہے۔
View more
Tue, 16 May 2023 17:35:20
ملازمت کے عوض زمین معاملے میں سی بی آئی کی ٹیم ملک بھر میں 9 مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مرکزی تفتیشی ایجنسی نے پٹنہ، آرا، بھوجپور، دہلی اور گڑگاؤں میں چھاپے مارے ہیں۔ بہار کے سابق وزیر پریم چند گپتا کے گھر پر بھی سی بی آئی نے چھاپہ مارا۔ اس کے ساتھ سی بی آئی نے آر جے ڈی صدر لالو یادو کی قریبی رکن اسمبلی کرن دیوی کے پٹنہ اور آرا کے گھروں پر بھی چھاپے مارے ہیں۔ کرن دیوی سابق ایم ای
View more
Tue, 16 May 2023 17:30:26
کانگریس نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی پر نوٹ بندی، ناقص اشیاء اور خدمات ٹیکس نیز پبلک سیکٹر اداروں کی نجکاری جیسی غلط پالیسیوں کو اپنا کر ملک میں روزگار کے ذرائع اور ملازمتوں کے مواقع ختم کرنے کا الزام لگایا۔
View more
Tue, 16 May 2023 12:16:01
سپریم کورٹ کے جج ایم آر شاہ کے لیے پیر کے روز کام کا آخری دن رہا۔ یعنی ان کی مدت کار مکمل ہو گئی ہے اور وہ سبکدوش ہو رہے ہیں۔ کام کے آخری دن وہ بہت جذباتی نظر آئے اور روتے ہوئے کہا کہ ’’میں سبکدوش ہونے والا شخص نہیں۔ زندگی میں ایک نئی اننگ کی شروعات کروں گا۔‘‘ چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ کی صدارت والی رسمی بنچ پر بیٹھے جسٹس شاہ نے اپنی تقریر کے آخر میں راج کپور کا مشہور گانا ’جینا یہاں، مرنا یہ
View more
Tue, 16 May 2023 12:13:11
اکولا میں ہفتہ کے روز ہونے والے تشدد کو 35 گھنٹے سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہاں آج تیسرے دن بھی دفعہ 144 نافذ ہے۔ نیوز پورٹل ’آج تک‘ پر شائع ایک خبر کے مطابق 4 تھانوں کے علاقوں میں جہاں کرفیو نافذ ہے، وہاں پولیس کا پہرہ ہے۔ سوشل میڈیا پر کی گئی ایک قابل اعتراض پوسٹ پر ہفتہ کو ہونے والے تشدد کے سلسلے میں اب تک 82 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ یہی نہیں انٹرنیٹ پر پابندی بھی برقرار ہے۔ اکولا
View more
Tue, 16 May 2023 12:00:14
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اسمبلی الیکشن کے دوران اڈپی ضلع میں ہر دس ہزار ووٹرس میں سے 65 ووٹرس نے کسی بھی امیدوار کے حق میں ووٹ نہ دیتے ہوئے 'نوٹا' آپشن کا استعمال کیا ہے ، جبکہ ریاستی سطح پر 0.69% ووٹروں نے 'نوٹا' کا استعمال کیا ہے ۔
View more
Tue, 16 May 2023 11:53:48
ریاستی اسمبلی الیکشن میں بے جے پی کو کراری شکست دینے کے لئے کانگریس نے جو اسٹریٹجی بنائی تھی اس میں پانچ گیارنٹیوں والے کارڈ کا بھی بڑا رول رہا ہے اور اس کارڈ کی سہولتیں عوام کو فراہم کرنے کے لئے حکومت کی تشکیل ، وزیر اعلیٰ کا انتخاب اور مستفیض ہونے والوں کے تعلق سے شرائط و ضوابط کا باضابطہ اعلان ضروری ہے ۔ مگر ابھی سے ہی کانگریس کی گیارنٹیوں سے فائدہ اٹھانے کے لئے لوگوں کی بھاگ دوڑ شروع ہوگئی ہے
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy