Sat, 13 Aug 2016 00:49:09
سیلفی کے چکر میں روزانہ کسی نہ کسی کی جان جانے کی خبروں کے درمیان احمد آباد ریلوے اسٹیشن پر سیلفی کو بین کردیاگیاہے۔احمد آباد ریلوے انتظامیہ کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔اس میں کہا گیا ہے کہ جو شخص ریلوے اسٹیشن پر سیلفی لے گا اسے 500روپے جرمانے کے ساتھ 5سال تک کی جیل ہو سکتی ہے۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 00:36:58
کسی بھی لیجسلیچر اجلاس کے مرحلے میں کارروائیوں میں حصہ لینے کے تئیں لاپرواہ یا محض ہنگامہ آرائی کرکے اجلاس کو ضائع کرنے والے منتخب نمائندوں کو حکومت کی طرف سے جو ماہانہ تنخواہ دی جارہی ہے وہ ناکافی لگ رہی ہے۔ ریاست کرناٹک ملک کی چوتھی ریاست ہے جو سب سے زیادہ تنخواہ اراکین اسمبلی اور کونسل کو دے رہی ہے۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 00:26:28
ریاستی وزیر داخلہ ڈاکٹر جی پرمیشور نے کہاکہ آگ حادثات کے مرحلے میں اپنی جان کی پرواہ کئے بغیر اپنی ڈیوٹی پر توجہ دینے والے فائر فورس کے جوانوں کو حکومت اور بھی بہتر سہولیات دینے کی قائل ہے
View more
Sat, 13 Aug 2016 00:21:31
برہت بنگلور مہانگر پالیکے کے اگلے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کے مرحلے میں جنتادل (ایس) کس پارٹی کے ساتھ مفاہمت کرے گی اس سلسلے میں ابھی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ پارٹی کے ریاستی صدر اور سابق وزیراعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی اور دیگر ریاستی لیڈروں کو طلب کرکے ان سے بات چیت کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 00:16:41
مہادائی احتجاج کے دوران نول گند کے یمنور اور دیگر مقامات پر پولیس کی مبینہ زیادتیوں کے مرحلے میں گرفتار شدہ کسانوں کو آج دھارواڑ کی عدالت نے ضمانت دے دی، جس کے ساتھ ہی ان تمام 187 کسانوں کو رہائی مل گئی۔ نول گند میں ہوئے پرتشدد واقعات کے سلسلے میں 187 افراد کوگرفتار کرکے ان پر دفعہ C25کے تحت مقدمات درج کرکے دھارواڑ، بلاری اور چترادرگہ جیل بھیج دیا گیا تھا۔
View more
Sat, 13 Aug 2016 00:07:49
شہر بنگلور میں بڑے نالوں پر غیر قانونی قبضوں کیلئے ذمہ دار سرکاری افسران پر کارروائی کی جاچکی ہے۔ اب ان نالوں پر قبضوں کیلئے ذمہ دار بلڈروں کی باری ہے۔ ریاستی حکومت خاطی بلڈروں کے خلاف سخت ترین کارروائی کرے گی۔ یہ بات آج وزیراعلیٰ سدرامیا نے کہی۔
View more
Fri, 12 Aug 2016 23:51:59
ضلع شمالی کینر ا میں واقع مختلف مقامات پر سیاحت (ٹورزم) کے فروغ لئے جملہ 190کروڑ روپے کا فنڈ منظور ہوا ہے جس میں سے اب تک 116کروڑ روپے جاری کیے جاچکے ہیں۔ یہ بات ضلع انچارج وزیر مسٹر آر وی دیشپانڈے نے ٹورزم ڈپارٹمنٹ کے منصوبوں پر عمل درآمد کے بارے میں منعقدہ جائزاتی میٹنگ میں بتائی۔
View more
Fri, 12 Aug 2016 23:48:09
ضلع انچارج وزیر مسٹر آر وی دیشپانڈے نے بتایا ہے کہ ضلع شمالی کینرا کے 7تعلقہ جات میں 36کرورڑ روپے کی لاگت سے منی ودھان سودا کی تعمیر عمل میں آئے گی۔ اور یہ منصوبہ آئندہ ایک سال کے اندر مکمل ہوجائے گا۔انہوں نے ضلع ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں منی ودھان سودا کی تعمیر کے سلسلے میں کارروائیوں کا جائزہ لیتے ہوئے یہ بات کہی۔
View more
Fri, 12 Aug 2016 23:26:02
نئے تعلیمی سال کے مقابلہ جاتی امتحانات کی تیاری کے منصوبے کے تحت اقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والے طلباء کو سی ای ٹی امتحان کی مفت تربیت دی جائے گی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy