Tue, 30 Aug 2016 16:15:46
اقوام متحدہ کی ایک تازہ رپورٹ کے مطابق افغانستان میں پانچ برس سے کم عمر کے تقریبا ایک ملین بچے کم خوراکی کاشکارہیں۔ آج جاری کردہ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس شورش زدہ ملک میں پیدا ہونے والے فی ایک ہزار بچوں میں سے پچاس بچے پانچ برس کی عمر تک پہنچنے سے قبل ہی ہلاک ہو جاتے ہیں۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:13:45
شمالی شام کے جرابلس شہر میں ترک فوج کے حالیہ آپریشن پرامریکا کی طرف سے سخت رد عمل سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن نے جرابلس میں کرد جنگجوؤں کے خلاف جاری ترکی کی فوجی کارروائی کی ڈٹ کر مخالفت کرتے ہوئے انقرہ سے فوج واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:10:07
یمن کے ایک باوثوق ذریعے نے اطلاع دی ہے کہ عراق کے دورے پر آئے یمنی حوثی باغیوں کے وفد نے ایران نواز شیعہ ملیشیا کو یقین دلایا ہے کہ یمن میں پناہ گزین کے طور پر مقیم صدام دور کے سابق فوجیوں اور دیگر رہنماؤں کو بغداد کے حوالے کیا جائے گا۔یمن کے ایک ذمہ دار ذریعے کے حوالے سے رپورٹ میں بتایاگیاہے
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:07:29
یمن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق تعز کے محاذ پر سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں حوثی ملیشیااورعلی عبداللہ صالح کے وفادار کم سے کم 16جنگجو ہلاک وزخمی ہوئے۔ذرائع نے بتایا کہ عوامی مزاحمت کار اور یمن کی سرکاری فوج التبہ السوداء اور الخلوہ کی سمت پیش قدمی کر رہے ہیں جبکہ حوثی اور علی عبداللہ صالح کے جنگجوؤں پر مشتمل ملیشیا نے بھی تعز میں چھینے گئے علاقے واپس لینے کے لئے تازہ دم جنگجو
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:05:00
ناروے میں آسمانی بجلی گرنے کے نتیجے میں 323رینڈیر یا قطبی ہرن ہلاک ہو گئے ہیں۔ جنگلاتی حیات کے حکام نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک بڑی قدرتی آفت قرار دے دیا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:03:27
امریکی وزیر خارجہ نے بنگلہ دیش پر زور دیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی صورتحال بہتر بنائے۔ آج ڈھاکا میں انہوں نے کہا کہ واشنگٹن حکومت انسداد دہشت گردی کے لیے ڈھاکا کے ساتھ تعاون مزید بہتر بنائے گی۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 16:00:54
بیلجیم میں آج علی الصباح ایک کار میں سوار متعدد افراد نے دارالحکومت کے شمال میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف کریمینالوجی کی عمارت کے ساتھ اپنی کار ٹکرا دی، جس کے بعد انہوں نے اس عمارت کے ایک حصے کو آگ لگا دی۔ اگرچہ اس حملے کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن عمارت کا ایک حصہ بری طرح جل گیا ہے۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:59:31
جرمنی کے ایک ریلوے اسٹیشن پر ایک پولیس اہلکار کو ایک سولہ سالہ لڑکی نے تقریباً چھ ماہ قبل چاقو مارا تھا۔ استغاثہ نے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرتے ہوئے اِس وقوعے کے حوالے سے کی گئی تفتیش کی تفصیلات عام کر دی ہیں۔
View more
Tue, 30 Aug 2016 15:55:19
افغانستان میں اپریل میں اغوا کر لی جانے والی ایک آسٹریلوی خاتون امدادی کارکن کو رہا کر دیا گیا ہے۔ آسٹریلوی وزارت خارجہ نے آج بتایا کہ کیری جین ولسن محفوظ اور باخیریت ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ اس رہائی کے بدلے تاوان ادا نہیں کیاگیاہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy