Wed, 28 Sep 2016 16:45:24
صدر براک اوباما نے امریکہ کے ایک اعلیٰ سفارت کار کو کیوبا میں امریکی سفیر نامزد کر دیا ہے۔جیفری ڈیلورنٹس کی نامزدگی کی توثیق امریکی سینیٹ سے ضروری ہے اور اگر سینیٹ ان کی تقرری کی توثیق کر دیتی ہے تو گزشتہ پچاس سال سے زائد عرصے کے بعد پہلی بار امریکی سفیر ہوانا میں تعینات ہو جائے گا۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 16:38:51
صومالیہ میں امریکی فوج کی طرف سے رواں ہفتے کی جانے والی فضائی کارروائیوں میں شدت پسند گروپ الشباب کے ایک سابق کمانڈر سمیت چار عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 16:37:12
امریکی محکمہ خارج نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان اور بھارت کے درمیان قریبی اور معمول کے تعلقات کا خواہاں ہے، جو بات خطے کے مفاد میں ہوگی۔محکمہ خارجہ کے معاون ترجمان، مارک ٹونر نے منگل کے روز روزانہ اخباری بریفنگ میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یہی بات ہم اس پوڈیم سے متعدد بار کہتے آئے ہیں۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 16:34:40
بلوچستان میں پر تشدد واقعات تسلسل کے ساتھ ہوتے رہے ہیں اور ان واقعات کی کوریج کرنے والے کیمرہ مین عموماً سکیورٹی فورسز اور امدادی تنظیموں کے کارکنوں سے بھی آگے نظر آتے ہیں مگر اُن کی یہ پیشہ وارانہ مصروفیت بعض کے لیے جان لیوا ثابت ہوئی۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 16:33:00
مریکہ میں صدارتی انتخابات میں تقریباً چھ ہفتے باقی ہیں دونوں بڑی جماعتوں کے صدارتی امیدوار اپنے پہلے براہ راست مباحثے کے بعد پھر سے اپنی انتخابی مہم میں مصروف ہو گئے ہیں۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 16:31:47
اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی شہری کو 18سال تک قید میں رکھنے کے بعد گذشتہ روز رہا کر دیا۔ رہائی پانے والے فلسطینی شہری ابراہیم العباسی المعروف ابو علی کا رہائشی تعلق مقبوضہ بیت المقدس سے ہے۔
View more
Wed, 28 Sep 2016 15:58:28
فلسطین کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ہونے والی حالیہ فوجی مشقوں کے دوران اسرائیلی فوج کے دو اہلکار شدید زخمی ہو گئے۔ دونوں زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے
View more
Wed, 28 Sep 2016 15:55:49
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوجی اہلکاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران آتشیں اسلحہ کی بھاری مقدار ضبط کی ہے تاہم مقامی فلسطینی ذرائع نے صہیونی فوج کے اس دعوے کی تصدیق نہیں کی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy