Mon, 21 Nov 2016 12:25:46
ملک میں انٹرنیٹ صارفین کی فہرست میں مہاراشٹر 2.94کروڑ کے اعداد و شمار کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔وہیں اس کے بعدتامل ناڈو، آندھرا پردیش اور کرناٹک کا نمبر آتا ہے۔
View more
Mon, 21 Nov 2016 12:22:35
چھتیس گڑھ کے رائے پور ضلع میں مال گاڑی کے 14ڈبے پٹری سے اتر گئے ہیں۔واقعہ کی وجہ سے ہاوڑہ -ممبئی ریل روٹ پر ٹریفک میں رکاوٹ پیدا ہوئی ہے۔
View more
Mon, 21 Nov 2016 12:06:43
مودی حکومت پر بڑے نوٹوں کو بند کرنے کا قدم بغیر تیاری کے اٹھائے جانے کا الزام لگاتے ہوئے سابق مرکزی وزیر اور لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ملکاارجن کھڑگے نے کہا کہ اپوزیشن اس مسئلے پر ووٹوں کی تقسیم کی شق والے ضابطہ کے تحت سنجیدہ اور بامعنی بحث چاہتا ہے
View more
Mon, 21 Nov 2016 11:58:08
اتر پردیش کے الیکشن میں مسلم رائے دہندگان کی خاصی اہمیت ہے اور آئندہ اسمبلی انتخابات میں سیاسی پارٹیاں سیاسی حالات کا رخ تبدیل کرنے کی طاقت رکھنے والے اس ووٹ بینک کو ایک بار پھر اپنے پالے میں لانے کی کوشش میں مصروف ہو گئی ہیں۔
View more
Mon, 21 Nov 2016 11:54:32
دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال اس ہفتے پنجاب میں عام آدمی پارٹی کا دلت منشورجاری کریں گے۔پنجاب میں آئندہ سال کے شروع میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں اور ریاست کی 32فیصد آبادی درج فہرست ذات کے لوگوں پر مشتمل ہے۔
View more
Mon, 21 Nov 2016 11:51:09
کانپور میں اندور-پٹنہ ایکسپریس کے پٹری سے اتر جانے کے پس منظر میں وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج حالات کا جائزہ لیا اور نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس کے ڈائریکٹر جنرل سے موقع پر پہنچنے کے لیے کہا۔
View more
Mon, 21 Nov 2016 11:46:22
بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے پڑوسی ریاست اتر پردیش کے کانپور دیہات میں واقع پوکھرایا میں ہوئے اندور-پٹنہ ایکسپریس ٹرین حادثے پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حادثہ میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت کا اظہار کیا اور ریاست کی مہاگٹھ بندھن حکومت کی جانب سے آج جاری کئے جانے والے اپنے ایک سال کے رپورٹ کارڈ پروگرام کو منسوخ کر دیا ہے۔
View more
Mon, 21 Nov 2016 11:44:33
اتر پردیش کے وزیراعلیٰ اکھلیش یادو نے کانپور دیہات میں آج ہوئے اندور- پٹنہ ایکسپریس ٹرین حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو پانچ پانچ لاکھ روپے کی مالی مدددینے کا اعلان کیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy