Thu, 09 Feb 2017 10:58:03
وزیر اعلیٰ سدرامیا اور کانگریس قیادت کے خلاف آئے دن کھلے عام بیان بازی کرنے والے پارٹی کے سینئر لیڈران سی کے جعفر شریف، جناردھن پجاری اور ایچ وشواناتھ کے خلاف آج کانگریس لیجسلیچر پارٹی میں متعدد اراکین نے شدید غم وغصہ کا اظہار کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کانگریس اعلیٰ کمان سے سفارش کی جائے کہ ان تینوں لیڈروں کو پارٹی سے برطرف کردیا جائے ۔
View more
Thu, 09 Feb 2017 10:50:03
خط افلاس سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کو ماہانہ بی پی ایل راشن کارڈ پر آٹھ کلو چاول مہیا کرائے جائیں گے۔ یہ اعلان آج وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کیا۔
View more
Thu, 09 Feb 2017 01:11:14
نیشنل ہائی وے 66اور کرناٹکا اور کیرالہ کے بارڈر پر واقع تلپاڈی میں قائم ٹول پلازہ پر ٹیکس وصولی کی شروعا ت ہوگئی ہے۔ جس کے بعد عوام کی طرف سے پرزور احتجاج تو کیا گیا ۔مگرتھوڑی دیر کی کشیدگی کے بعد پولیس نے حالات پر قابو پاتے ہوئے 12مظاہرین کو گرفتار کرلیا او ر معمول کے مطابق ٹول کی ادائیگی کے ساتھ ٹریفک چل پڑی۔
View more
Thu, 09 Feb 2017 00:57:15
آج کل کم عمر بچوں کو لاگو ہونے والی بیماریوں سے روک تھا م کی ملک گیر مہم کے تحت روبیلا اور میزلس کے خلاف ٹیکے لگانے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق جنوبی کینرا ضلع میں پہلے مرحلے میں ہی 80%بچوں کو ٹیکے لگادئے گئے ہیں۔
View more
Thu, 09 Feb 2017 00:39:55
سپریم کورٹ آف انڈیا کی جانب سے دہشت گردی کے الزامات کے تحت گرفتار گجرات کے ۴؍ مسلم نوجوانو ں کو مقدمہ سے بری کیئے جانے والے معاملے کے ملزمین کی آج دیر رات احمد آباد بھی سابر متی جیل سے رہائی عمل میں آئی ، ملزمین کو جیل سے رہائی کے وکلاء سیکڑوں کی تعداد میں مقامی مسلمان سمیت جمعیۃ علماء ہند (ارشد مدنی) کے ذمہ داران موجود تھے۔
View more
Wed, 08 Feb 2017 15:42:45
امریکی داخلہ سکیورٹی کے وزیر جان کیلی کا کہنا ہے کہ امریکی سفارت خانے مستقبل میں امریکی ویزوں کے درخواست گزاروں سے ان کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے پاس ورڈ طلب کر سکتے ہیں تاکہ ان افراد کے پس منظر کے بارے میں تحقیقات کو یقینی بنایا جا سکے۔
View more
Wed, 08 Feb 2017 15:38:34
امریکا اور ایران کے درمیان گذشتہ چند ہفتوں سے جاری تناؤ اور ایک دوسرے کے خلاف جاری لفظی جنگ میں مزید شدت آتی جا رہی ہیں۔ امریکی حکومت نے ایرانی سپریم لیڈر کے تازہ بیان کے جواب میں تہران کو ایک بار پھر سنگین نتائج کی دھمکی دی ہے۔
View more
Wed, 08 Feb 2017 15:34:46
سوشل میڈیا پر منگل کے روز ایک وڈیو کلپ گردش میں رہا جس میں مسجد حرام میں متعدد ورکر بیت اللہ کی بیرونی نچلی دیوار (شاذروان)کو دھو کر صاف کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
View more
Wed, 08 Feb 2017 15:30:28
ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے میزائل تجربات روکنے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنبیہ کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے ایرانیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ جمعے کے روز 1979 کے ایرانی انقلاب کی یاد مناتے ہوئے ٹرمپ کی دھمکیوں کا جواب دیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy