Mon, 13 Mar 2017 21:32:04
صبح کی اولین ساعتوں میں جبکہ مور مال کے ملازمین ابھی سوپر مارکیٹ کھولی ہی تھی اور چیزوں کو اپنی جگہ پر صحیح ڈھنگ سے جمانے میں مصروف تھے کہ دو بائک سوار مسلح لٹیرے مال میں داخل ہونے اور لوٹ مچانے کی خبر موصول ہوئی ہے۔
View more
Mon, 13 Mar 2017 20:25:53
ایک بہت ہی نادر اور حیرت انگیز معاملے میں اڈپی کے قریب گونڈمی ٹول گیٹ پر ایک کار کی فیس4 لاکھ روپے لیے جانے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق منگلورو سے ممبئی کی طرف اپنی کار میں سفر کرنے والے ایک ڈاکٹر نے گونڈمی ٹول گیٹ پر کار کی فیس 40روپے ادا کرنے کے لئے اپنے اے ٹی ایم کارڈ کا استعمال کیا۔ ٹول گیٹ کے اہلکار نے مشین پر کارڈ سوائپ کرنے کے بعد فیس کے رسید دیدی۔ مذکورہ ڈاکٹرنے سلپ چیک ن
View more
Mon, 13 Mar 2017 20:21:41
بگدل ضلع بیدر میں جمعیت علماء ہند کے زیر اہتمام ایک مقامی معذور نوجوان کے تعاون سے موسم گرما کے پیش نظر عوام الناس کی سہولت کیلئے ٹھنڈے اور صاف پینے کے پانی کے دو مقامات پر آبدار خانوں کا افتتاح مولانا محمد تصدق ندوی جنرل سکریٹری ضلع بیدر کے ہاتھوں عمل میں آیا ۔آبدار خانے کے افتتاح کے بعد کچھ مستحقین میں راشن اور نقدرقم کی تقسیم بھی عمل میں آئی ۔
View more
Mon, 13 Mar 2017 18:52:24
مدرسہ خدیجۃ الکبری گرین پارک کالونی اندور میں ایک عظیم الشان اجلاس کا انعقاد عمل میں آیا جس کی صدارت دیوبند سے تشریف لائے ہوئے معروف عالم دین مولانا عبدالخالق سنبھلی نائب مہتمم دارالعلوم دیوبند نے فرمائی اور نظامت کا فریضہ جواں سال عالم دین مفتی عمیر قاسمی صدر مجلس صدائے حق مدھیہ پردیش نے انجام دیا، اجلاس کا آغاز کلام اللہ کی تلاوت سے ہوا،
View more
Mon, 13 Mar 2017 11:49:36
جرمن چانسلر کو اگلے ہفتے کے دوران شروع ہونے والے امریکی دورے کے دوران کئی چیلنجز کا سامنا ہو سکتا ہے۔ وہ یقینی طورپر امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھ مناسب ’ورکنگ ریلیشنز‘ استوار کرنے کی کوشش کریں گی۔
View more
Mon, 13 Mar 2017 11:41:16
عراقی فوج کے اسٹاف میجر جنرل معن السعدی نے نیوز ایجنسی اے ایف پی کو بتایا ہے کہ مغربی موصل کے ایک تہائی علاقے کو جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے قبضے سے چھڑا لیا گیا ہے۔
View more
Mon, 13 Mar 2017 11:37:59
عراقی شیعہ ملیشیا گروپوں کے اتحاد الحشد الشعبی کے مطابق موصل کے قریب ایک اجتماعی قبر سے پانچ سو کے قریب لاشیں ملی ہیں۔
View more
Mon, 13 Mar 2017 11:34:19
فلپائنی حکومت اور کمیونسٹ باغیوں کے درمیان معطل شدہ مذاکراتی عمل کی بحالی کے قومی امکانات سامنے آئے ہیں۔ حالیہ ایام میں ہونے والی شدید جھڑپوں کے بعد فریقین فائربندی پر متفق ہو گئے ہیں۔
View more
Mon, 13 Mar 2017 11:31:18
اسپین کے ایک مشرقی علاقے میں ایک ریفریجریٹڈ ٹرک میں چھپے چار بچوں سمیت آٹھ عراقی شہریوں کو برآمد کر لیا گیا ہے۔ یہ افراد غیرقانونی طور پر برطانیہ پہنچنے کی کوشش میں تھے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy