Fri, 30 Jun 2017 14:51:43
ریاست میں قبل از مانسون بارشوں کے ناکام ہوجانے کے سبب فصلوں کو جو نقصان ہوا ان کی بھرپائی کیلئے مرکزی حکومت نے کرناٹک کو 795کروڑ روپیوں کی ان پٹ سبسیڈی منظور کی ہے۔
View more
Fri, 30 Jun 2017 14:49:10
و زیر اعلیٰ سدرامیا نے مرکزی حکومت کو چیلنج کیا کہ جس طرح ریاستی حکومت نے تمام پارٹیوں کی مانگ کے مطابق کوآپریٹیو اداروں سے کسانوں کی طرف سے لئے گئے قرضے معاف کردئے ہیں اسی طرح تجارتی اور قومی بینکوں سے کسانوں نے جو قرضہ حاصل کئے ہیں انہیں معاف کرنے کا اعلان کرے اور رعیت طبقے کے تئیں اپنی حقیقی ہمدردی کا اظہار کرے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 20:22:19
سری رام سینا کے لیڈر جینت نائک نے پولیس پر الزام لگایا ہے کہ 28اکتوبر2010کو مرڈیشور میں ہوئے یمونانائک مرڈر کیس میں اس نے اصل قاتلوں کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے انہیں سزا سے بچانے کا کام کیا ہے، کیونکہ اس قتل کے ملزم وینکٹیش ہری کانت کو ضلع سیشن عدالت نے بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کردیا ہے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 19:07:51
یہاں مُودگا نیشنل ہائی وے 66 پر دو موٹر بائک کےدرمیان ہوئی خطرناک ٹکر میں ایک بائک سوار کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی، البتہ دیگر تین شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 16:10:23
اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغرب کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں ایک فلسطینی شہری کو گولیاں مار کر شہید کردیا۔ صہیونی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گولیوں کا نشانہ بننے والا فلسطینی مسلح تھا اور وہ فوج پر حملے کی کوشش کررہا تھا۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 16:06:05
شام میں جاری جنگ کی صورت حال پرنظر رکھنے والے ادارے رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ بدھ کے روز نامعلوم جنگی طیاروں نے مشرقی شام میں داعش کے زیر انتظام علاقے میں بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم 30عام شہری جاں بحق اور دسیوں زخمی ہو گئے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 16:02:18
بھٹکل کے مختلف علاقوں میں آج جمعرات تحصیلدار کی قیادت میں تمباکو اور تمباکو سے بنی چیزیں بیچی جانے والی دکانوں پر چھاپے مارے گئے اور جن دکانوں پر یہ چیزیں پائی گئیں، اُنہیں وارننگ کے ساتھ معمولی جرمانہ عائد کیا گیا، اس تعلق سے بتایا گیا ہے کہ ابتدائی طور پر صرف وارننگ اور معمولی جرمانہ عائد کیا گیا ہے، اگر اس پر فوری روک نہیں لگائی گئی تو آئندہ قانون کے مطابق سخت کاروائی کی جائے گی۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 16:01:52
فلسطینی تنظیم حماس نے مصر اور غزہ کے درمیان سرحد پر سرحد پار دراندازی روکنے کے لیے 12کلو میٹر کے علاقے پر سیکیورٹی بفر زون کے قیام کے قیام پر کام شروع کردیا ہے۔
View more
Thu, 29 Jun 2017 15:58:00
خلیجی ریاست قطر اور لبنان کی ایران نواز شیعہ ملیشیا حزب اللہ کیدرمیان مراسم پرانے ہیں۔ مبصرین نے خبردار کیا ہے کہ موجودہ خلیجی بحران کے موقع پر حزب اللہ خلیجی خطے کی سلامتی کو قطر کے راستے نقصان پہنچا سکتی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy