Sat, 15 Jul 2017 12:54:05
سپریم کورٹ نے نیٹ2017کے امتحان کومنسوخ کرنے سے جمعہ انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کرنے سے میڈیکل اورڈینٹل کورس میں داخلے کے لیے امتحان پاس کرنے والے 6 لاکھ سے زیادہ امیدوار متاثر ہوں گے۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 12:51:30
مدھیہ پردیش میں نظام حکومت زعفرانی کارکنوں کے آگے بے بس نظر آرہی ہے. دارالحکومت بھوپال میں پولیس جمعہ کی رات بجرنگ دل کے ایک لیڈر اور کچھ کارکنوں کے سامنے بے بس نظر آئی. شراب پی کر پولیس سے مارپیٹ کے الزام میں پکڑے گئے بجرنگ دل کے لیڈر کملیش ٹھاکر کو چھڑانے کے لئے حامیوں نے پولیس تھانے میں ہنگامہ برپا کر دیا. جب پولیس نے مظاہرین کو روکنا چاہا تو انہوں نے سڑک پر چكّاجام کرنے کی کوشش کی. پولیس کی مو
View more
Sat, 15 Jul 2017 12:51:06
روس نے نیٹو کے مغربی یورپی رُکن ممالک کی فضائی حدود کے گِرد اپنی فوجی سرگرمیاں تیز کردی ہیں، جب کہ ایک نئی رپورٹ میں متنبہ کیا گیا ہے کہ یہ حربہ اپنانے کے نتیجے میں شہری ہوابازی کو خطرات نہ درپیش آئیں۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 12:48:37
تائیوان کی پارلیمان میں آج دوسرے دن بھی اراکین کے درمیان ہاتھا پائی جاری رہی۔ بتایا گیا ہے کہ بنیادی ڈھانچے کے ایک متنازعہ منصوبے پر بحث کے دوران معاملات بگڑ گئے اور ارکان پارلیمان ایک دوسرے پر کرسیاں اور دیگر اشیاء برسانے لگے۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 12:44:15
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں پولیس کے ایک اعلیٰ افسر اور تین دیگر اہلکاروں کے قتل کے بعد پولیس نے کوئٹہ شہر کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کی ہیں اور ایک کالعدم تنظیم کے تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 12:41:26
پاکستان میں حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں کے اجلاس میں ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 12:35:01
پاکستانی فوج نے کہا ہے کہ قبائلی علاقے خیبر ایجنسی میں ایک چوکی پر دو خودکش بمباروں سمیت متعدد دہشت گردوں نے حملہ کیا، جسے حکام کے مطابق ناکام بنا دیا گیا۔
View more
Sat, 15 Jul 2017 12:31:54
امریکی اتحاد کی ایک کرد ملیشیا نے منگل کے روز بتایا کہ کیلی فورنیا کے شہر سینٹا کروز کے 28سالہ رابرٹ کراڈٹ اور بفیلو کے 29سالہ نکولس ایلن واڈن پچھلے ہفتے کے دوران مارے گئے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy