Wed, 09 Aug 2017 11:02:24
رام جنم بھومی معاملے میں شیعہ وقف بورڈ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایودھیا میں متنازعہ جگہ پر رام مندر تعمیر کیا جانا چاہئے،جبکہ مسجد کی تعمیر پاس کے مسلم اکثریتی علاقے میں ہونی چاہئے۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ اُترپردیش شیعہ وقف بورڈ نے سپریم کورٹ میں حلف نامہ داخل کرتے ہوئے بابری مسجد پر ہی حق ملکیت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بابری مسجد شیعہ مسجد تھی اور اس طرح شیعہ وق
View more
Wed, 09 Aug 2017 04:34:32
الگ الگ طرح کے 500روپے کے نوٹ چھاپے جانے کے اپوزیشن کے الزام کولے کرپارلیمنٹ میں منگل کوزوردارہنگامہ ہوا۔کانگریس نے ایوان بالا راجیہ سبھا میں 500روپے کے دو نوٹوں کی تصویر دکھاتے ہوئے دعویٰ کیاکہ ان کا سائز اور ڈیزائن مختلف ہے، اور پارٹی نے اسے صدی کا سب سے بڑا گھوٹالہ قرار دیا۔
View more
Wed, 09 Aug 2017 04:31:31
جسٹس دیپک مشراملک کے 45ویں چیف جسٹس ہوں گے۔مرکزی حکومت نے صدرکی مہرکے ساتھ ہی یہ اعلان کردیاہے۔موجودہ چیف جسٹس آف انڈیاجے ایس کھیہر 27اگست کوریٹائرہو رہے ہیں اور اس کے بعد جسٹس مشراچیف جسٹس کاعہدہ سنبھالیں گے۔وہ 3اکتوبر 2018تک اس عہدے پر رہیں گے۔
View more
Wed, 09 Aug 2017 04:23:10
سپریم کورٹ نے آج مرکزی حکومت کے اس بیان پرغورکیاکہ وہ میڈیکل کورسزکے 2018-19کے تعلیمی سیشن سے نیٹ کے مقابلہ جاتی امتحان میں اردو زبان کو بھی شامل کرنے کے لیے تیارہے۔جسٹس دیپک مشرا اور جسٹس اے ایم کھانولکر کی بینچ نے اس سلسلے میں مرکز کی جانب سے سالسیٹر جنرل رنجیت کمارکے اس بیان کو درج کیا کہ وہ اردومیڈیم میں بھی 2018سے نیٹ کاامتحان منعقدکرنے کے خلاف نہیں ہے۔
View more
Wed, 09 Aug 2017 04:19:30
فیس بک پر ’’آئی سپورٹ پاکستان‘‘پوسٹ کرنے والے 25سالہ نوجوان کوگرفتارکر لیاگیاہے۔اس پربغاوت کامقدمہ درج کیاگیاہے۔پولیس سپرنٹنڈنٹ ((PAسریندر پرتاپ سنگھ نے آج بتایا کہ ببلوعرف رضا خان کی بسولی میں شیشے کی دکان ہے۔
View more
Wed, 09 Aug 2017 03:48:45
دن بھر کی گہما گہمی کے بعد گجرات راجیہ سبھا انتخابات کے نتائج منگل کی دیر رات سامنے آئے ہیں، جس میں تیسری نشست پر احمد پٹیل کو کامیابی مل گئی ہے ان کی کامیابی کے ساتھ ہی احمد پٹیل نے بی جے پی کی حکمت عملی کو منہدم کردیا ہے اور اُن کے کئے کرائے پر پانی پھیر دیا ہے. ذرائع کے مطابق، پٹیل کو 44 ووٹ ملے ہیں۔ البتہ دیگر دو سیٹوں پر توقع کے عین مطابق بی جے پی کے امت شاہ اور سمرتی ایرانی نے جیت درج کرل
View more
Wed, 09 Aug 2017 03:33:04
آرجے ڈی سربراہ لالو پرسادنے بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمارپرمہاگٹھ بندھن سے ناطہ توڑنے کو لے کر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ بی جے پی سے ہاتھ ملا کر جے ڈی یو لیڈر نتیش کمار نے’’سیاسی خودکشی‘‘کی ہے۔آر جے ڈی سربراہ نے ہریانہ میں بی جے پی کے ریاستی صدر کے بیٹے کی طرف سے ایک لڑکی کا پیچھا کرنے کے معاملے کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ بی جے پی کے اثرات والے ملک کے مختلف حصوں میں ’’جنگل راج‘‘قائم ہے۔
View more
Wed, 09 Aug 2017 03:30:05
ایئر انڈیا میں وینویش کو لے کر منگل کو پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی کی میٹنگ ہوئی۔اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا یہ تو ظاہر نہیں ہوسکالیکن اتنا ضرور معلوم ہوا ہے کہ تقریباََ 52ہزار کروڑ روپے کے قرض کے تلے دبی ایئر انڈیا تنکا-تنکا بچا کر قرض کا بوجھ کم کرنے میں لگ گئی ہے۔
View more
Wed, 09 Aug 2017 03:21:34
بنٹوال میں فرقہ وارانہ کشیدگی کی وجہ سے رونما ہوئے آر ایس ایس کارکن شرتھ مڈیوال قتل کیس میں ابھی تک ملزمین گرفتار نہ ہونے پر ہندو ہتھا رکھشنا سمیتی کے زیر اہتمام سنگھی تنظیموں کی طرف سے منگلورو ڈسٹرکٹ کمشنر کے دفتر کے روبرو ایک روزہ احتجاجی بھوک ہڑتال کی گئی۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy