Sun, 10 Sep 2017 19:46:46
خانہ جنگی کے شکار ملک یمن کے صوبے بیدا کے دو دیہات پر کیے جانے والے ڈرون حملوں میں کم از کم پانچ مبینہ شدت پسندوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔
View more
Sun, 10 Sep 2017 19:43:09
انقرہ میں وزارت خارجہ نے جرمنی میں مقیم اور جرمنی کا سفر کرنے والے ترک شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اسی مہینے ہونے والے جرمن انتخابات کے تناظر میں ترکی کی یہ تنبیہ باہمی تناؤ میں اضافے کا سبب بنے گی۔
View more
Sun, 10 Sep 2017 19:39:27
کمیونسٹ ملک شمالی کوریا کے لیڈر کم جونگ اْن نے اپنے ملک کے حالیہ جوہری تجربے کو ایک شاندار کامیابی قرار دیا ہے۔انہوں نے یہ بات اپنے ملک کے قیام کی سالگرہ کے موقع پر کہی۔
View more
Sun, 10 Sep 2017 19:35:48
برطانوی دارالحکومت میں ہزارہا شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے برطانیہ کے یورپی یونین سے آئندہ انخلاء کے خلاف مظاہرہ کیا۔ ’یورپ کے لیے عوامی مارچ‘ کے نام سے اس احتجاج کے دوران شرکاء4 نے وسطی لندن میں ملکی پارلیمان تک مارچ کیا۔
View more
Sun, 10 Sep 2017 19:30:15
جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے کو جس انداز میں سفارتی مکالمت سے حل کیا گیا ہے، ویسا ہی انداز شمالی کوریا کے لیے بھی اپنانے سے تنازعے کا حل ممکن ہے۔
View more
Sun, 10 Sep 2017 19:25:05
میانمار میں ایسے مزید کئی دیہات کو نذر آتش کر دیا گیا ہے، جہاں راکھین سے فرار ہونے والے روہنگیا مسلمانوں نے پناہ لے رکھی تھی۔ اس پیشرفت سے امکان بڑھ گیا ہے کہ بنگلہ دیش جانے والے روہنگیا مہاجرین کی تعداد اور بڑھ جائے گی۔
View more
Sun, 10 Sep 2017 19:21:41
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اْن کے ترک ہم منصب رجب طیب ایردوآن نے علاقائی سلامتی کے موضوع پر ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
View more
Sun, 10 Sep 2017 19:18:15
میانمار کی ریاست راکھین میں سرگرم باغیوں نے یکطرفہ طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا ہے۔ اراکان روہنگیا سالویشین آرمی کے مطابق جنگ بندی اس وجہ سے کی جا رہی ہے تاکہ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کاآغازہوسکے۔
View more
Sun, 10 Sep 2017 19:12:23
گرامین بینکنگ کے لئے منعقدہ امتحانات میں بیرونی ریاستوں کے امیدواروں کو موقع دئے جانے سے کنڑیگاس کی حق تلفی ہونے کا الزام لگاتے ہوئے ہبلی، کلبرگی، منگلورو وغیرہ میں کرناٹکا رکھشنا ویدیکے کے تحت احتجاجی مظاہرے ہوئے اور امتحانی مراکز کا گھیراؤ کیا گیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy