Thu, 22 Mar 2018 12:04:21
آر جے ڈی کے سابق ایم پی محمد شہاب الدین کی درخواست پر دہلی ہائی کورٹ نے دہلی پولیس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ساتھ ہی عدالت نے دہلی پولیس کو 27 اپریل تک نوٹس کا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔
View more
Thu, 22 Mar 2018 11:48:08
ایس سی-ایس ٹی ایکٹ پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کانگریس نے اپنی رائے دی ہے۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے ناراض کانگریس نے کہا کہ ایس سی-ایس ٹی ایکٹ کو مودی حکومت کمزور کر رہی ہے۔
View more
Thu, 22 Mar 2018 11:32:03
کاویری آبی تنازعہ کے سلسلے میں ریاستی حکومت کے موقف پر تبادلۂ خیال کیلئے کل شام وزیر اعلیٰ سدرامیا نے ریاست کی نمائندگی کرنے والے مرکزی وزراء اور ارکان پارلیمان کی میٹنگ ودھان سودھا کے کانفرنس ہال میں طلب کی ہے۔
View more
Thu, 22 Mar 2018 11:28:32
تنخواہوں میں امتیاز کو دور کرنے کے مطالبے پر بضد پی یو سی لکچرارس نے کل سے شروع ہونے والی جوابی پرچوں کی جانچ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا۔
View more
Thu, 22 Mar 2018 11:24:53
سابق وزیر اعظم اور جنتادل (ایس) کے قومی سربراہ ایچ ڈی دیوے گوڈا نے جنتادل (ایس) کے سات باغیوں کے خلاف کارروائی میں اسپیکر کے بی کولیواڈ کی طرف سے کی جارہی تاخیر کو ناقابل فہم قرار دیا۔
View more
Thu, 22 Mar 2018 11:18:47
کانگریس کے صدر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ ڈوکلام میں چین ہماری سرحدوں پر ہیلی پیڈس اور ایرپورٹس کی تعمیر کررہا ہے اور وزیراعظم نریندر مودی خاموش ہیں۔
View more
Thu, 22 Mar 2018 11:09:00
جنتادل ایس کے معطل 7ارکان اسمبلی میں سے ایک ایچ سی بال کرشنا نے پارٹی کے سربراہ و سابق وزیراعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا اور ان کے فرزند سابق وزیراعظم ایچ ڈی کمار سوامی کے علاوہ پارٹی لیڈروں سے کرناٹک اسمبلی سے راجیہ سبھا کے 23مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخاب سے پہلے وہپ کے مسئلہ پر بات چیت کی پیشکش کی ہے ۔
View more
Thu, 22 Mar 2018 02:37:18
ریاست کرناٹک میں ایس ایس ایل سی کے امتحانات جمعہ 23مارچ سے شروع ہورہے ہیں۔ جو 6 ؍ اپریل تک چلیں گے۔ ایس ایس ایل سی میں ریاست بھر سے جملہ 8.54 لاکھ طلبا حصہ لے رہے ہیں۔ ان میں 388701 لڑکے ، 370271 لڑکیاں اور49294 رپیٹرس شامل ہیں۔ جبکہ 18108 پرائیویٹ امیدوار بھی اس بار امتحان لکھ رہے ہیں۔ یہ بات آج کرناٹکا اسٹیٹ ایجوکیشن ایگزامنیشن بورڈ کے بیان میں بتائی گئی۔
View more
Thu, 22 Mar 2018 01:05:27
آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کی اپیل پر طلاق ثلاثہ بل کے خلاف آج بدھ کی شام بھٹکل میں خواتین نے ایک احتجاجی جلسہ منعقد کیا جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کرتے ہوئے پرزور انداز میں اس بل کی مخالفت کی اور کہا کہ اسلامی شریعت میں دخل اندازی کسی بھی صورت میں منظور نہیں ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy