Sat, 04 May 2019 14:44:16
کانگریس نے وزیر اعظم نریندر مودی کے گذشتہ پانچ سال میں ملک میں بڑے دھماکے نہیں ہونے سے متعلق بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے پٹھان کوٹ، اودھم پور، پمپور، پلوامہ وغیرہ مقامات پر ہوئے ہلاکت خیز دہشت گردانہ حملوں کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ مودی کو بتانا چاہئے کہ ان سے بڑے دھماکے کیا ہوتے ہیں۔
View more
Sat, 04 May 2019 14:39:56
نریندر مودی کے تازہ بیانات کی سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے راہول گاندھی نے کہا کہ ’’آرمی نریندر مودی کی پرسنل پراپرٹی نہیں ہے۔ فوج ہندوستان کی ہے کسی ایک شخص کی نہیں ہے اور وزیر اعظم کو فوج کو بے عزت نہیں کرنا چاہیے‘‘۔ راہل گاندھی نے مزید کہا ’’جن سرجیکل اسٹرائک کا کانگریس نے ذکر کیا ہے وہ کانگریس نے نہیں بلکہ وہ فوج نے کی ہیں اور نریندر مودی اگر کہتے ہیں کہ یہ ویڈیو گیم ہے تو یہ کانگریس کی نہ
View more
Sat, 04 May 2019 14:36:06
مظفر پور شیلٹر ہوم معاملہ میں جنسی استحصال کے معاملے میں سی بی آئی نے ایک بڑا انکشاف کیا ہے جس نے ریاست میں این ڈی اے حکومت کی شبیہ مزید خراب کر دی ہے۔
View more
Sat, 04 May 2019 14:16:11
سمندری طوفان ’فانی‘ نے اوڈیشہ کے ساحلی علاقوں کو تباہ کردیا جبکہ طوفان سے متعلق مختلف واقعات میں ریاست گیر سطح پر 8 اموات واقع ہوئیں۔
View more
Sat, 04 May 2019 12:04:17
یہاں ساگر روڈ سے آگے سبتّی کراس پر منی بس اور ٹمپو کے درمیان ہوئی ٹکر میں 20 سے زائد لوگ زخمی ہوگئے جن میں خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔ حادثہ آج سنیچر صبح قریب چھ بجے پیش آیا۔
View more
Fri, 03 May 2019 21:48:16
سابق مچھلی پالن کے وزیر اور اُڈپی سے کانگریس۔جے ڈی ایس مشترکہ پارلیمانی اُمیدوار پرمود مدھوراج نے جمعہ کو اپنے فیس بُک صفحہ پر ایک بڑی جہاز کے فوٹوز پوسٹ کئے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ یہ فوٹوز آئی این ایس کوچین (بحری جہاز) کے ہیں جس کی مرمت کی جارہی ہے۔ مدھوراج کے مطابق ملپے سے نکلی ہوئی بوٹ سورنا تریبھوج سے ٹکرا گئی تھی جس کے بعد بحری بوٹ کو شدید نقصان پہنچا تھا اس لئے اس کی مرمت کی جار
View more
Fri, 03 May 2019 20:10:20
یہاں نور جمعہ مسجد میں نماز جمعہ کے فوری بعد الیکٹرک سوئچ بورڈ میں آگ لگ جانے سے کچھ دیر کے لئے افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا، مگر مسجد کےذمہ داران نے فوری طور پر آگ پر قابو پالیا ۔ یہ تو اچھا ہوا کہ آگ کے شعلے اُس وقت بلند ہوئے جب جمعہ نماز کا سلام پھیرا جاچکا تھا اور مسجد میں دُعا چل رہی تھی۔
View more
Fri, 03 May 2019 18:03:13
ہندوستانی بحریہ کے ایک ترجمان نے ٹویٹ کے ذریعے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گزشتہ تقریباً چار مہینوں سے لاپتہ’سوورنا تریبھوجا‘ نامی ماہی گیر کشتی کا ملبہ مہاراشٹرا کے مالوان سمندر کی تہہ میں دستیاب ہوا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy