Sat, 19 Jun 2021 23:07:08
شہر سے قریب 70 کلو میٹر دور بیلتنگڈی سے تعلق رکھنے والے تین لوگ اُس وقت ہلاک ہوگئے جب اُن کی کار ہاسن نیشنل ہائی وے 75 پر تیز رفتاری کے ساتھ ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔ حادثہ سنیچر رات قریب آٹھ بجے پیش آیا۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 23:06:23
شمالی ہندوستان میں مانسون کے بروقت آمد اور اس کی بدولت ہوئی پہاڑوں ومیدانی علاقوں میں جھما جھم بارش کے بعد ہفتہ کی صبح ہریدوار سے 375000 کیوسک پانی چھوڑے جانے سے گنگا میں طغیانی آگئی۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 19:46:58
کووِڈ لاک ڈاون میں اب 21 جون بروز پیر سے 5 جولائی تک مزید چھوٹ دینے کا اعلان کیا گیاہے۔ سنیچر شام کو کرناٹک کے وزیراعلیٰ یڈ یورپا نے اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کرناٹکا میں آن لاک 2.0 بنگلور اربن، اُترکنڑا، بیلگاوی، منڈیا، کوپّل، چکبالاپور، ٹمکور،کولار، گدگ، رائچور، باگلکوٹ، کلبرگی، ہاویری، رام نگر، یادگیر اور بیدر اضلاع میں جاری کیا جائے گا۔ ان تمام 16 اضلاع میں تمام دکا
View more
Sat, 19 Jun 2021 19:35:46
ریاستی حکومت کے بی جے پی کیمپ میں اس وقت وزیر اعلیٰ ایڈی یورپا کے خلاف بغاوت کے سُر تیز ہوتے جارہے ہیں۔ ایم ایل سی وشوا ناتھ اور دیگر دو ایک اراکین اسمبلی نے یکے بعد دیگرے مختلف زاویوں سے وزیر اعلیٰ پر زبانی حملوں کا محاذ کھول رکھا ہے۔ اس پس منظر میں دونوں خیموں کی لام بندی بھی تیز ہوگئی ہے۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 18:54:51
تلنگانہ کابینہ نے ریاست میں لاک ڈاؤن ختم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ سنیچرکے روزمنعقدہ کابینہ اجلاس میں یہ فیصلہ لیاگیاہے تاہم اتوار کی صبح 6 بجے سے شروع ہونے والے لاک ڈاؤن کو مکمل طور پر اٹھانے کا فیصلہ کیاہے۔ تاہم، اب رات کا کوئی کرفیو بھی نافذ نہیں ہوگا۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 18:49:12
راجستھان میں سابق وزیر اعلیٰ وسندھرا راجے اور بی جے پی قیادت کے درمیان جاری جنگ، جو اب تک پوسٹرس تک محدود تھی، اب زبانی ہو گئی ہے۔ وسندھرا حامی اور مخالف کارکنان کے درمیان تصادم اب کھلے طور پر دیکھنے کو مل رہا ہے۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 18:44:10
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے انٹونیو گوٹیریس کو دوسری بار بھی جنرل سکریٹری مقرر کر دیا ہے۔تفصیل کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سیشن کے صدر ولکان بوزکر نے اعلان کیا ہے کہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیریس کا اگلی پانچ سالہ مدت کے لیے بھی انتخاب کر لیا گیا ہے۔
View more
Sat, 19 Jun 2021 18:40:02
اسرائیلی جاسوس طیاروں نے جمعہ کی صبح غزہ کی پٹی کے شمالی، وسطی اور جنوبی علاقوں میں فلسطینی تنظیم حماس کے عسکری اور تربیتی مراکز پر بھرپور حملے کیے ہیں۔ مقبوضہ فلسطینی اراضی میں العربیہ کے ذرائع نے یہ اطلاع فراہم کی۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فوج کے سربراہ یہ اعلان کر چکے ہیں کہ ان کی فوج مختلف منظر ناموں کے لیے اپنی تیاری کی سطح کو بڑھا چکی ہے، ان منظر ناموں میں غزہ میں لڑ
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy