Sun, 27 Jun 2021 11:15:05
ملک میں کورونا کی دوسری لہر ابھی ختم نہیں ہوئی ہے، حالانکہ اس کی رفتار یقینی طور پر کم ہوئی ہے۔ انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر بلرام بھارگو نے یہ بات کہی ہے۔
View more
Sun, 27 Jun 2021 11:11:11
ملک بھر میں اب تک کورونا کے ڈیلٹا پلس ویری ینٹ کے 51 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ یہ کیس کل 12 ریاستوں میں درج ہوئے۔ ان میں سے سب سے زیادہ 22 کیس مہاراشٹرا سے آئے ہیں۔ تمل ناڈو میں ڈیلٹا پلس ویری ینٹ کے 9 کیس ہیں۔ جبکہ مدھیہ پردیش میں سات، کیرلا میں 3، پنجاب اور گجرات میں دو، آندھرا پردیش، اڑیشہ، راجستھان، جموں و کشمیر، ہریانہ، کرناٹک میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔
View more
Sun, 27 Jun 2021 11:04:50
آئندہ ہفتہ تک راجستھان ، مغربی اتر پردیش ، ہریانہ ، چنڈی گڑھ ، دہلی اور پنجاب کے کچھ حصوں میں جنوب مغربی مانسون کو آگے بڑھنے کے لئے حالات سازگار ہونے کے امکان نہیں ہیں ۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ جلد مانسون آنے کا شور مچ رہا تھا ویسا اب نہیں ہے اور لوگوں کو کچھ دن اور گرمی برداشت کرنی پڑے گی۔
View more
Sun, 27 Jun 2021 11:00:24
دہلی میں جاری کورونا بحران اب ختم ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے لہذا ان لاک کے تحت مزید رعائتیں فراہم کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ قومی راجدھانی میں ان لاک 5 کے تحت جِم اور یوگا سینٹروں کو 50 فیصد صلاحیت کے ساتھ کھولنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
View more
Sat, 26 Jun 2021 23:52:01
اتر پردیش میں اسمبلی انتخابات کو لے کر بھلے ہی ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ہے، اور اس میں سات آٹھ مہینے باقی ہیں، لیکن چھوٹی بڑی سبھی سیاسی پارٹیوں نے ابھی سے تیاریاں شروع کر دی ہیں۔
View more
Sat, 26 Jun 2021 23:43:44
فوجیوں، سرکاری ملازمین اور پنشنرس کا مہنگائی بھتہ روکے جانے سے متعلق کانگریس نے آج مرکز کی مودی حکومت کو پرزور طریقے سے تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک طرف کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے ٹوئٹ کر کے ٹی اے اور ڈی اے ریلیز نہ کیے جانے کے عمل کو ’لوٹ‘ قرار دیا اور کہا کہ یہ کسی جرم سے کم نہیں ہے، اور دوسری طرف کانگریس کے سینئر لیڈر ابھشیک منو سنگھوی نے پریس کانفرنس کے ذریعہ مہنگائی بھتہ روکے جانے کو دھ
View more
Sat, 26 Jun 2021 23:37:42
جموں و کشمیر معاملہ پر کل جماعتی میٹنگ ختم ہونے اور اتر پردیش میں جاری رسہ کشی کچھ کم ہونے کے بعد اب مودی کابینہ میں رد و بدل کو لے کر سیاسی ماحول گرم ہے۔ سیاسی گلیارے میں خبر گشت کر رہی ہے کہ یو پی الیکشن سے قبل کابینہ میں بڑے پیمانے پر ممکنہ تبدیلی ہوگی اور 27 نئے چہروں کو موقع مل سکتا ہے۔ ان ناموں میں جیوترادتیہ سندھیا، سشیل مودی، کیلاش وجے ورگیہ، سربانند سونوال، نارائن رانے اور بھوپندر یادو ک
View more
Sat, 26 Jun 2021 23:33:48
دہلی کانگریس نے آج ایک پریس کانفرنس کر کے آکسیجن ڈیمانڈ کو لے کر وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے جھوٹ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انھوں نے جو غلطی کی ہے اس کے لیے ایف آئی آر درج کی جانی چاہیے اور انھیں اپنے عہدہ سے استعفیٰ بھی دینا چاہیے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy