Mon, 06 Sep 2021 11:39:08
کیرالہ میں ایک طرف کورونا کا قہر ابھی جاری ہے تو دوسری طرف تقریباً تین سال کے وقفہ کے بعد 'نیپا' وائرس نے دوبارہ سر اٹھایا ہے ۔ اس دفعہ اس کا پہلا شکار کوزیکوڈ کے پازور کا رہنے والا ایک 12 سالہ لڑکا ہوا ہے جس کی موت تین دن پہلے ایک پرائیویٹ اسپتال میں واقع ہوئی ۔
View more
Mon, 06 Sep 2021 11:19:53
مودی کے راج میں بگڑتی زبان ”مسلمانوں کی شہریت ختم کرکے غلام بناکررکھاجائے“۔ ایودھیاکے سوامی پرم ہنس داس کی زہرافشانی،اویسی،برق اورمنورراناکونشانہ بنایا
View more
Mon, 06 Sep 2021 11:15:11
مظفر نگر میں کسان مہا پنچایت کے انعقاد کی وجہ سے یوپی کی سیاست گرم ہوگئی ہے- مہا پنچایت میں کسان زرعی قوانین کی مخالفت میں نعرے لگا رہے ہیں، نیز مرکزی حکومت کے خلاف بھی نعرے لگائے جا رہے ہیں -
View more
Mon, 06 Sep 2021 11:09:01
ہماچل پردیش کانگریس کے ترجمان دیپک شرما نے آج الزام لگایا ہے کہ ریاست میں منڈی لوک سبھا سیٹ سمیت اسمبلی سیٹوں پر ضمنی انتخابات میں شکست کے خوف سے بی جے پی بھاگ رہی ہے۔ دیپک شرما نے یہاں جاری بیان میں دعوی کیا کہ وزیراعلی کی کرسی خطرے میں ہے اس لئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا داو چلا ہے۔
View more
Mon, 06 Sep 2021 11:06:35
اترپردیش کے ضلع فیروزآباد میں ڈینگو بخار اور وائرل ابھی تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں وبائی بیماری سے چھ مریضوں کی موت ہوگئی، حالانکہ اس کی ابھی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 23:54:48
طلباء کی اندرونی صلاحیتوں کو یکجا کرنے کی بنیادی ذمہ داری اساتذہ پر عائد ہوتی ہے۔ صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کووندنے کہاہے کہ ایک اچھا استاد شخصیت ساز ، معاشرہ اور قوم کا معمار ہوتا ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 23:49:01
کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے روز افزوں بڑھتی بے روزگاری اور مرکز کی نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن اسکیم کی سخت تنقید کرتے ہوئے اسے دن دہاڑے ڈکیتی قرار دیا ہے۔
View more
Sun, 05 Sep 2021 23:45:53
مہاراشٹر کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے نے اتوار کو کہا کہ ریاست میں کووڈ-19 پابندیوں میں نرمی آکسیجن کی دستیابی پر منحصر ہوگی اور یہ لوگوں پر منحصر ہے کہ وہ ’تیسری لہر‘ کو روکیں یا وبائی مرض کو دعوت دیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy