Thu, 07 Nov 2024 19:24:31
دہلی میں ایک بار پھر ڈینگی کا خطرہ بڑھنے لگا ہے، اور ہر ہفتے تقریباً 500 نئے مریضوں کی تصدیق ہو رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے 480 نئے ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔ اس دوران ملیریا کے 23 نئے مریضوں کی بھی تصدیق ہوئی ہے، جب کہ چکن گنیا کے 24 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔ اس طرح، ملیریا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 709 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ چکن گنیا کے مریضوں کی تعداد 151 ہو گئی ہ
View more
Thu, 07 Nov 2024 18:54:34
ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالہ سمیت کئی سابق اراکین اسمبلی کے خلاف ہائی کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے۔ اس درخواست پر پنجاب و ہریانہ ہائی کورٹ نے حکومت کی درخواست پر سماعت کو فی الحال ملتوی کر دیا ہے۔ عدالت نے اس معاملے میں تمام مدعا علیہ فریق سے جواب طلب کیا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 18:47:04
نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے رہنما اور مہاراشٹر کے سابق وزیر بابا صدیقی کے قتل کیس میں ممبئی کرائم برانچ نے پونے سے دو مزید مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان گرفتاریوں کے بعد کیس میں گرفتار افراد کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 18:43:36
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی مہم زور و شور سے جاری ہے، اور تمام سیاسی پارٹیاں اپنے آپ کو بہتر ثابت کرنے کے لیے کوششیں کر رہی ہیں۔ اس دوران نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کے صدر شرد پوار نے اپنے اتحادی مہا وکاس اگھاڑی کی کامیابی پر پختہ یقین ظاہر کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ عوام موجودہ حکومت سے مایوس ہیں اور اس بار تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 18:38:31
شیو سینا (ادھو بالاصاحب ٹھاکرے) کے قومی ترجمان سنجے راؤت نے بی جے پی پر مہاراشٹر کی سیاست کو زہر آلود کرنے کا سنگین الزام لگایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ مہاراشٹر میں ہمیشہ تہذیب کے ساتھ سیاست کی جاتی رہی ہے اور یہاں کی سیاسی روایات میں احترام، شائستگی اور نظم کی اہمیت رہی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:42:14
کانگریس کی جنرل سکریٹری اور وائناڈ لوک سبھا سیٹ کی امیدوار پرینکا گاندھی نے جمعرات کو ایک بار پھر وائناڈ کے عوام سے ملاقات کی اور انتخابی جلسہ سے خطاب کیا۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ وہ اس علاقے کے لوگوں کی خدمت بالکل ویسے ہی کرنا چاہتی ہیں جیسے ایک ماں اپنے بچوں کی دیکھ بھال کرتی ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:38:52
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے تناظر میں شیوسینا یو بی ٹی نے اپنا انتخابی منشور آج جاری کر دیا۔ پارٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے نے جمعرات کو منشور کی رونمائی کرتے ہوئے حکومت پر شدید تنقید کی۔ ادھو نے اس انتخابی منشور کو ’وچن نامہ‘ کا نام دیتے ہوئے کہا، ’’مہا وکاس اگھاڑی کی حکومت کے بعد ہم شیوسینا کی جانب سے کیا اقدامات کریں گے، عوام کی خدمت کس طرح کریں گے، اس کا لائحہ عمل ہم نے عوام کے سامنے رکھا ہے۔ ہم
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:34:49
سپریم کورٹ آف انڈیا نے سرکاری نوکریوں کی بھرتی کے اصولوں میں تبدیلی سے متعلق ایک اہم فیصلہ سنایا ہے۔ کورٹ کے مطابق، جب سرکاری بھرتی کا عمل شروع ہو جائے تو اس کے دوران اصولوں میں تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ پانچ ججوں پر مشتمل آئینی بنچ کے سامنے یہ سوال آیا کہ کیا بھرتی کے عمل کے آغاز کے بعد قواعد میں تبدیلی ممکن ہے۔ بنچ نے اپنے متفقہ فیصلے میں کہا کہ سرکاری ملازمتوں کی بھرتی کا عمل مکمل طور پر شفاف اور
View more
Thu, 07 Nov 2024 17:30:52
مرکزی حکومت نے بڑھتی ہوئی آلودگی کو روکنے کے لیے پرالی جلانے پر عائد جرمانے میں اضافہ کر دیا ہے۔ یہ اقدام فصلوں کی باقیات جلانے سے پیدا ہونے والی آلودگی کو کم کرنے اور شہریوں کی صحت پر اس کے منفی اثرات کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں ایک نیا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں مختلف زمین کی پیمائش کے لحاظ سے جرمانے میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy