ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
ساحلی خبریں
     ٹرمپ نیتن یاہو کی بات چیت کے نتائج سے پریشانی نہیں: کملا ہیرس

    ٹرمپ نیتن یاہو کی بات چیت کے نتائج سے پریشانی نہیں: کملا ہیرس

    Mon, 28 Oct 2024 19:19:33 
    امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے کہا ہے کہ وہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے درمیان ہونے والی بات چیت سے پریشان نہیں ہیں۔ انہوں نے مشرق وسطیٰ کے تنازعات کے حوالے سے اپنے موقف کو دوبارہ بیان کیا۔ جب ہیرس سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ ٹرمپ اور نیتن یاہو کی بات چیت موجودہ امریکی حکومت کی کوششوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے، تو انہوں نے اس حوالے سے کوئی تشویش ظاہر نہ
    21,000 کروڑ روپے کی ہتھیاروں کی فروخت: ہندوستان کا 100 ممالک کے ساتھ اہم معاہدہ، آرمینیا سر فہرست

    21,000 کروڑ روپے کی ہتھیاروں کی فروخت: ہندوستان کا 100 ممالک کے ساتھ اہم معاہدہ، آرمینیا سر فہرست

    Mon, 28 Oct 2024 19:12:17 
    ایک رپورٹ کے مطابق، ہندوستان نے مالی سال 2023-24 میں دوسرے ممالک کو 21,000 کروڑ روپے کے ہتھیار فروخت کیے ہیں، جس میں آرمینیا سب سے بڑے خریدار کے طور پر ابھرا ہے۔ آذربائیجان کے ساتھ جنگ کے بعد آرمینیا نے ہندوستان سے بڑے پیمانے پر اسلحے کی خریداری شروع کر دی ہے۔ آرمینیا نے اسکائی ایئر ڈیفنس میزائل سسٹم، پِناکا ملٹی لانچ راکیٹ سسٹم اور 155 ملی میٹر آرٹلری گن جیسے جدید ہتھیاروں کی خریداری کی ہے۔
    جاپان میں انتخابات: خواتین نے تاریخ کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں

    جاپان میں انتخابات: خواتین نے تاریخ کی سب سے زیادہ نشستیں حاصل کیں

    Mon, 28 Oct 2024 19:05:27 
    جاپان کے حالیہ انتخابات میں خواتین نے ایوان زیریں کی نشستوں پر ریکارڈ تعداد میں کامیابی حاصل کی ہے۔ جاپان کے نشریاتی ادارے این ایچ کے کے مطابق، خواتین نے ایوان زیریں کی 465 میں سے 73 نشستیں جیت لی ہیں۔ یہ تعداد 2021 کے انتخابات کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے، جب تقریباً 45 خواتین ایوان زیریں کے لیے منتخب ہوئی تھیں۔ اس بار کی کامیابی نے خواتین کی سیاسی شمولیت میں اہم پیش رفت کو ظاہر کیا ہے۔
    107 جعلی وکیلوں کی معطلی، ’بار کونسل آف انڈیا‘ کا سخت اقدام

    107 جعلی وکیلوں کی معطلی، ’بار کونسل آف انڈیا‘ کا سخت اقدام

    Mon, 28 Oct 2024 18:58:08 
    بار کونسل آف انڈیا نے ایک بیان میں 107 فرضی وکیلوں کی معطلی کی اطلاع دی ہے۔ یہ بیان 26 اکتوبر کو جاری کیا گیا، جس میں بار کونسل نے وضاحت کی کہ اس فیصلہ کن کارروائی کا مقصد ان وکیلوں کو ہٹانا ہے جو قانونی پریکٹس کے معیار پر پورا نہیں اترتے۔ بار کونسل آف انڈیا نے اس اقدام کے ذریعے عوام کا اعتماد بحال کرنے اور قانونی نظام کو غیر اخلاقی طریقوں سے محفوظ رکھنے کی کوشش کی ہے۔ بار کونسل کے سکریٹری شریمنتو
    وایناڈ ضمنی انتخاب: پرینکا گاندھی کے روڈ شو میں والدین کی بچوں کے مستقبل کی فکر کا اظہار

    وایناڈ ضمنی انتخاب: پرینکا گاندھی کے روڈ شو میں والدین کی بچوں کے مستقبل کی فکر کا اظہار

    Mon, 28 Oct 2024 18:39:03 
    کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے انتخابی سیاست میں قدم رکھ لیا ہے۔ انہوں نے 23 اکتوبر کو وایناڈ پارلیمانی حلقے سے اپنا نامزدگی پرچہ جمع کرایا۔ دراصل، حالیہ پارلیمانی انتخابات میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے وایناڈ اور رائے بریلی دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی تھی، تاہم انہوں نے رائے بریلی سیٹ کو برقرار رکھتے ہوئے وایناڈ سے استعفیٰ دے دیا، جس کی وجہ سے یہاں ضمنی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں۔ انتخ
    پپو یادو کو قتل کی دھمکی کی مبینہ آڈیو وائرل، ایم پی نے سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا

    پپو یادو کو قتل کی دھمکی کی مبینہ آڈیو وائرل، ایم پی نے سیکیورٹی میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا

    Mon, 28 Oct 2024 18:06:55 
    حال ہی میں بہار کے آزاد رکن پارلیمنٹ پپو یادو نے لارینس بشنوئی گینگ کے حوالے سے ایک بیان دیا تھا، جس کے بعد انہیں جان سے مارنے کی دھمکی ملنے کی خبریں سامنے آئی ہیں۔ اس سلسلے میں پپو یادو کو ملی دھمکی کی ایک مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ اس آڈیو میں دھمکی دینے والا شخص پپو یادو سے کہہ رہا ہے کہ کچھ اخبارات کے ذریعے یہ اطلاع ملی ہے کہ پپو یادو نے گزشتہ دنوں لارینس بشنوئی گینگ کے بارے میں
    کانگریس نے 2025 اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کر دی، 8 نومبر سے ’دہلی نیائے یاترا‘ کا آغاز

    کانگریس نے 2025 اسمبلی انتخابات کی تیاری شروع کر دی، 8 نومبر سے ’دہلی نیائے یاترا‘ کا آغاز

    Mon, 28 Oct 2024 17:54:59 
    کانگریس پر اکثر یہ الزام لگایا جاتا رہا ہے کہ وہ ریاستی انتخابات کی تیاری آخری لمحات میں کرتی ہے، لیکن دہلی کانگریس نے اس تاثر کو رد کرتے ہوئے 2025 کے دہلی اسمبلی انتخابات کے لیے پیشگی تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے۔ راہل گاندھی کی ’بھارت جوڑو یاترا‘ کی طرز پر دہلی کانگریس نے ایک مہینے طویل ’دہلی نیائے یاترا‘ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ دہلی پردیش کانگریس کے صدر دیوندر یادو نے دہلی کانگریس ارکان کے ہمرا
    پرینکا گاندھی دو روزہ دورے میں وایناڈ میں 7 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی

    پرینکا گاندھی دو روزہ دورے میں وایناڈ میں 7 انتخابی جلسوں سے خطاب کریں گی

    Mon, 28 Oct 2024 17:38:02 
    کیرالہ کے وایناڈ لوک سبھا ضمنی انتخاب 2024 کے لیے انتخابی مہم کا آغاز ہو چکا ہے۔ کانگریس امیدوار اور پارٹی کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی پیر کو وایناڈ پہنچیں، جہاں انہوں نے اپنی پہلی انتخابی مہم شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اس سے قبل انہوں نے نیل گیری کالج کے طلبہ سے ملاقات بھی کی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق، یہاں 13 نومبر کو ووٹنگ ہوگی اور نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔
    2025 میں مردم شماری کے آغاز کی توقع، 2028 تک لوک سبھا سیٹوں کی حد بندی ممکن!

    2025 میں مردم شماری کے آغاز کی توقع، 2028 تک لوک سبھا سیٹوں کی حد بندی ممکن!

    Mon, 28 Oct 2024 17:31:47 
    ہندوستان میں طویل عرصے سے التوا میں پڑی مردم شماری کے دوبارہ شروع ہونے کی قیاس آرائیاں زور پکڑ رہی ہیں۔ خبروں کے مطابق، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ 2025 میں مردم شماری کا آغاز ہو سکتا ہے، تاہم سرکاری سطح پر اس بارے میں کوئی بیان نہیں دیا گیا۔ آخری مردم شماری 2011 میں ہوئی تھی، لیکن اس کے بعد سے مرکزی حکومت متعدد وجوہات کے باعث نئی مردم شماری کروانے میں ناکام رہی ہے۔ موجودہ مردم شماری مکمل ہونے کے