Wed, 08 Sep 2021 00:18:59
مرکز کی نیشنل منیٹائزیشن پائپ لائن اسکیم پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کانگریس جنرل سکریٹری و سابق مرکزی وزیر اجے ماکن نے الزام لگایا کہ مودی حکومت عوام کی کمائی سے گزشتہ 60 سالوں میں بنائے گئے پبلک پراپرٹی کو کرائے کے بھاؤ پر فروخت کرنے پر آمادہ ہے۔
View more
Wed, 08 Sep 2021 00:11:30
آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربراہ اسدالدین اویسی نے منگل کے روز اعلان کیا کہ آئندہ یو پی اسمبلی انتخاب میں ان کی پارٹی 100 سیٹوں پر اپنے امیدوار اتارے گی۔ اس دوران انھوں نے مختلف پارٹیوں پر گزشتہ دہائیوں میں مسلمانوں کا فائدہ اٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم غلام نہیں ہیں اور اب ہم اپنی فلاح کے لیے خود کام کریں گے۔‘‘
View more
Wed, 08 Sep 2021 00:05:28
جھارکھنڈ قانون ساز اسمبلی میں نمازکی ادائیگی کے لیے الگ کمرے دینے پرچند عناصرنے ہنگامہ مچارکھاہے اوراس بہانے اب کئی ریاستوں میںتنازعہ شروع کردیاگیاہے ۔
View more
Wed, 08 Sep 2021 00:00:48
اتر پردیش کے بعدوائرل بخار کی وباء بہارکی طرف بڑھی ہے اور بچوں کی بڑی تعداد کومتاثرکررہی ہے۔وائرس بخار کا پھیلاؤ نہ صرف یوپی سے ملحقہ سرحدی اضلاع میں دیکھا جا رہا ہے بلکہ دارالحکومت پٹنہ میں بھی تمام سرکاری اسپتالوں کے بچوں کے وارڈزکے بستر بھرے ہوئے ہیں۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 23:56:40
کانگریس نے ہریانہ کے کرنال میں کسان مہاپنچایت کے دوران حکومت پر کسانوں کو دبانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ریاست کے وزیراعلی منوہر لال کھٹر کو کسانوں سے بات کرنی چاہئے اور اگر وہ بات چیت نہیں کرتے تو انہیں فوری طورپر اپنے عہدہ سے استعفی دے دینا چاہئے۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 23:52:43
طالبان نے افغانستان میں عبوری حکومت تشکیل دیتے ہوئے کابینہ کے ناموں کا اعلان کردیا، اسلامی حکومت کے قائم مقام وزیراعظم محمد حسن اخوند جب کہ ملا عبدالغنی برادر اور ملا عبدالسلام نائب وزرائے اعظم ہوں گے۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 23:32:08
دہلی میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے ساتھ کام کرنے والی ایک 21سالہ خاتون سول ڈیفنس افسرسابعہ سیفی کی عصمت دری اور قتل کو انتہائی خوفناک اور چونکادینے والا قرارد یتے ہوئے سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) نے واقعے کی سخت مذمت کی ہے۔ بھٹکل میں ایس ڈی پی آئی نے ایک کینڈل مارچ نکالتے ہوئے مطالبہ کیا کہ قاتلوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 18:04:59
افغانستان اور پنج شیر پر پیر کے روز طالبان کے قبضے کا دعویٰ کرنے کے بعد گزشتہ رات کو ایک حیران کرنے والی خبر سامنے آئی۔
View more
Tue, 07 Sep 2021 17:59:41
مغربی بنگال میں بی جے پی کو یکے بعد دیگرے کئی جھٹکے دے چکی ترنمول کانگریس آگے مزید جھٹکے دینے کی تیاری میں جٹی ہوئی ہے۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy