Tue, 21 Sep 2021 23:40:42
اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے ایڈیشنل سیشن جج پنکج کمار شری واستو کی عدالت نے نابالغہ کے ساتھ ہوئی عصمت دری کے مقدمہ کی سماعت کرتے ہوئے ملزم کو دس سال قید و جرمانہ کی سزا سنائی۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:38:24
اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی موت کے بعد ان کے شاگرد آنند گری کا نام اچانک سرخیوں میں آ گیا۔ اس کی وجہ مہنت کا وہ سوسائڈ نوٹ ہے جسے پولیس نے موقع واردات سے برآمد کیا ہے۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:34:14
سپریم کورٹ کالیجیم نے مختلف ہائی کورٹس کے آٹھ ججوں کو چیف جسٹس کے طور پر ترقی دینے اور پانچ چیف جسٹس اور 17 ججوں کے تبادلے کی سفارش کی ہے۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:30:34
ملک کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی سالگرہ کے موقع پر 19 نومبر کو ریاست کی تمام خواتین کو بہتر صحت اور ذاتی جسمانی حفظان صحت سے متعلق بیداری پیدا کرنے اور مختلف بیماریوں سے بچنے کے لیے" اڑان اسکیم" شروع کی جائے گی۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:27:38
پرولیا ضلع کی ایک عدالت نے سوئی کیس میں ساڑھے تین سالہ بچی کو متعدد سوئیوں سے قتل کرنے کے الزام میں دو ملزمان کو سزائے موت سنائی ہے۔ معاشرے کے مختلف طبقات نے اس وحشیانہ واقعے میں عدالت کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:24:20
ہندوستان میں سَنتوں کی سب سے بڑی تنظیم اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے سربراہ مہنت نریندر گری کی موت پیر کی شام پریاگ راج میں مشتبہ حالت میں ہو گئی تھی، اور ابھی تک ان کی موت کی گتھی سلجھ نہیں پائی ہے۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:21:33
بی جے پی کے ریاستی صدر کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے ایک دن بعد سابق ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ انہوں نے ہی پارٹی قیادت سے تنظیم میں تبدیلی کی درخواست دی تھی۔ گزشتہ 6 سالوں میں مجھے جو تجربات ہوئے ہیں اس کی روشنی میں اپنی اگلی ذمہ داریوں کو ادا کروں گا۔ خیال رہے کہ ریاستی صدر کے عہدہ سے ہٹائے جانے کے بعد دلیپ گھوش کو پارٹی کا قومی نائب صدر بنایا گیا ہے۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 23:19:20
بی جے پی حکومت کی کسان اور کاروباری مخالف پالیسیوں کے خلاف متعدد تنظیمیں ممبئی میں 27 ستمبر کو بھارت بند کا اہتمام کرنے جا رہی ہیں۔
View more
Tue, 21 Sep 2021 20:52:26
تعلقہ کے کائیکنی ۔ہیراڈی میں واقع ایک مکان میں چوری کی واردات پیش آئی ہے جس میں چور گھر کے دروازے کا تالہ توڑ کر اندر داخل ہوتے ہوئے نقدرقم سمیت سونے کا چین بھی لے کر فرار ہوگئے ہیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy