Thu, 07 Nov 2024 16:47:50
الٰہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے بہرائچ میں مبینہ تجاوزات کے خلاف انہدامی کارروائی کو چیلنج دینے والی مفاد عامہ کی عرضی پر سماعت کے دوران یوگی حکومت سے سوال کیا ہے کہ قانون کے مطابق سروے اور حد بندی کی گئی تھی یا نہیں۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 16:42:44
گزشتہ ماہ میں سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے نے گھر میں پکائی جانے والی سبزی اور گوشت کی تھالیوں کی لاگت میں نمایاں اضافہ کر دیا ہے۔ کریسل مارکیٹ انٹیلیجنس اینڈ اینالٹکس کی بدھ کو جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق، اکتوبر میں سبزیوں کی قیمتیں بڑھنے کے باعث گھر پر تیار ہونے والی سبزی تھالی کی قیمت میں سالانہ بنیاد پر 20 فیصد اور گوشت تھالی کی قیمت میں 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 12:58:50
بدھ کے روز ہونے والے انتخابات میں ریپبلکن پارٹی نے ویسٹ ورجینیا اور اوہایو ریاستوں میں ڈیموکریٹ پارٹی کو شکست دے دی ہے۔ تاہم، ابھی تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ایوان نمائندگان میں کس جماعت کو اکثریت حاصل ہوئی ہے، لیکن فی الحال ریپبلکن پارٹی کو ایوان میں معمولی برتری حاصل ہے۔ امریکی چینلز NBC اور FOX نیوز کے مطابق، ریپبلکنز نے اوہایو ریاست سے وہ امریکی سینیٹ کی نشست جیت لی ہے جو پہلے ڈیموکریٹس کے پاس
View more
Thu, 07 Nov 2024 12:51:26
حضرت مولانا ڈاکٹر سید شاہ گیسودراز خسرو حسینی، جو روضہ بزرگ گلبرگہ کے سجادہ نشین تھے، آج رات دیر گئے طویل علالت کے بعد 79 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ وہ حضرت مولانا سید شاہ محمد محمد الحسینی کے صاحبزادے تھے اور اپنے علمی و روحانی مرتبے کے لیے معروف تھے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 12:38:43
کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے کہا کہ وہ تلنگانہ میں ذات پر مبنی مردم شماری کے عمل کو مکمل طور پر یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور چاہتے ہیں کہ ریاست اس معاملے میں ملک کے لیے ایک نمونہ بنے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 12:34:38
دہلی ہائی کورٹ نے یونائیٹڈ اگینسٹ ہیٹ کے بانی خالد سیفی کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ خالد سیفی پر فروری 2020 میں شمال مشرقی دہلی کے کچھ علاقوں میں فرقہ وارانہ فسادات کے دوران قتل کے مقدمے میں ملوث ہونے کا الزام تھا۔ اس الزام کے خلاف انہوں نے دہلی ہائی کورٹ میں رٹ دائر کی تھی اور درخواست کی تھی کہ اسے ختم کیا جائے۔ دہلی ہائی کورٹ کے جسٹس منوج کمار اوہری نے کیس کی سماعت کے بعد سیفی کو کسی قسم کی
View more
Thu, 07 Nov 2024 12:20:51
جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات سے قبل جھارکھنڈ مکتی مورچہ اور بی جے پی کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ اگر کسی میں جرات ہے تو وہ سامنے آ کر لڑے، پیچھے سے حملہ کرنے کی کیا ضرورت ہے؟ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی شبیہ کو نقصان پہنچانے کے لیے بڑی مقدار میں پیسہ خرچ کیا جا رہا ہے۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 11:56:27
کرناٹک وقف بورڈ نے ریاست کے تاریخی بیدر قلعہ میں موجود 17 یادگاروں کو اپنی ملکیت کے طور پر شناخت کیا ہے، جس کی اطلاع ضلع انتظامیہ کے ذرائع نے بدھ کے روز دی۔ یہ یادگاریں قلعہ کے اہم مقامات میں شامل ہیں جو بیدر شہر میں واقع ہیں۔
View more
Thu, 07 Nov 2024 11:38:34
سنجولی مسجد کیس میں بدھ کو اس وقت ایک نیاموڑ آگیا جب مسلمانوں کی ایک تنظیم نے مسجد کے ۳؍ ’’غیر قانونی منزلوں‘‘ کو منہدم کرنے کے ۵؍ اکتوبر کے میونسپل کمشنر کورٹ کے فیصلے کو ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy