Sat, 09 Nov 2024 18:10:42
کانگریس کے صدر ملیکارجن کھڑگے نے ہفتے کے روز بی جے پی پر الزام لگایا کہ وہ ان کی پارٹی کی گارنٹی اسکیموں کی نقل کرتے ہوئے انتخابات کے دوران "جملہ " (بے معنی وعدے) کے طور پر ایسی ہی اسکیمیں پیش کر رہی ہے۔کھڑگے نے وزیر اعظم نریندر مودی اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کرناٹک کی کانگریس حکومت کی گارنٹی اسکیموں کا دفاع کیا اور کہا کہ کانگریس ہمیشہ عوام کی بھلائی کے لیے کام کرتے ہوئے اپنے وع
View more
Fri, 08 Nov 2024 23:09:55
جھارکھنڈ میں بنگلہ دیشی دراندازی کے معاملے پر سپریم کورٹ میں جمعہ کو سماعت ہوئی۔ سماعت کے بعد عدالت نے مرکزی حکومت اور عرضی دہندہ دانیال دانش کو نوٹس جاری کیا ہے۔ جسٹس سدھانشو دھولیا اور جسٹس اے امان اللہ کی بنچ نے دونوں فریقین کو جواب داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ اس معاملے کی اگلی سماعت 3 دسمبر کو ہو گی۔
View more
Fri, 08 Nov 2024 23:06:12
منی پور میں جاری تشدد کے بیچ وزیر اعلیٰ این بیرین سنگھ کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے ان کے خلاف ’وسل بلوور ٹیپ‘ کی جانچ کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے ان آڈیو ریکارڈنگز کی تحقیقات پر رضا مندی ظاہر کی ہے، جو مبینہ طور پر وزیر اعلیٰ بیرین سنگھ کا میتئی اور کوکی کمیونٹیز کے درمیان تشدد میں ملوث ہونے کی طرف اشارہ کرتی ہیں۔
View more
Fri, 08 Nov 2024 23:02:47
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کی گہماگہمی کے دوران شیوسینا (یو بی ٹی) کے سینئر رہنما سنجے راؤت نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ان پر اور ان کے ساتھیوں پر بی جے پی میں شامل ہونے کے لیے شدید دباؤ ڈالا گیا تھا۔ راؤت نے بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ پارٹی تقسیم کی سیاست کر رہی ہے اور خود اندرونی اختلافات کا شکار ہے۔
View more
Fri, 08 Nov 2024 22:58:22
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کی اقلیتی حیثیت کے معاملے میں سپریم کورٹ کی سات رکنی بنچ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے، جو متفقہ نہیں تھا بلکہ 4:3 کے تناسب سے آیا۔ چیف جسٹس آف انڈیا، جسٹس سنجیو کھنہ، جسٹس پاردیوالا اور جسٹس منوج مشرا نے اکثریتی رائے دی، جبکہ جسٹس سوریہ کانت، جسٹس دیپانکر دتہ اور جسٹس ایس سی شرما نے اختلافی رائے کا اظہار کیا۔
View more
Fri, 08 Nov 2024 22:48:54
ہریانہ کے فرید آباد میں بلڈوزر ایکشن کے دوران بڑے پیمانے پر انہدامی کارروائی عمل میں لائی گئی، جس سے علاقے میں ہلچل مچ گئی۔ یہ کارروائی فرید آباد کے تگاؤں علاقے میں کی گئی، جہاں پنچایت کی زمین پر غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی 35 عمارتوں کو منہدم کر دیا گیا۔ انہدام کے وقت ڈیوٹی مجسٹریٹ، تگاؤں ذیلی تحصیل کے نائب تحصیل دار پنکج کمار اور تگاؤں تھانے کی پولیس فورس بھی موقع پر موجود رہی، تاکہ امن و اما
View more
Fri, 08 Nov 2024 22:36:37
مہاراشٹر حکومت نے غیر ہندو طلبہ کی جانب سے ایس ٹی کوٹہ کے ’غلط استعمال‘ کے خلاف سخت کارروائی شروع کر دی ہے۔ نئے حکومتی فیصلے کے تحت صرف قبائلی برادری کے ہندو طلبہ ہی اس مخصوص کوٹہ کی مراعات حاصل کرنے کے اہل ہوں گے۔ حکومت نے ایسے طلبہ کی شناخت کا عمل شروع کر دیا ہے جو غیر ہندو مذہب سے تعلق رکھتے ہیں لیکن اس کوٹہ کے تحت داخلہ حاصل کر رہے ہیں۔
View more
Fri, 08 Nov 2024 22:28:30
نوٹ بندی کے 8 سال مکمل ہونے پر سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے بی جے پی پر سخت حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوٹ بندی کا فیصلہ تاریخ میں ہمیشہ ’سیاہ باب‘ کے طور پر یاد رکھا جائے گا، کیونکہ اس نے معیشت کو زبردست نقصان پہنچایا۔ یاد رہے کہ 8 نومبر 2016 کو وزیر اعظم نریندر مودی نے اچانک 500 اور 1000 روپے کے نوٹوں کو بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے نتیجے میں ملک بھر میں بھاری افراتفری اور عوامی م
View more
Fri, 08 Nov 2024 22:22:01
سپریم کورٹ نے جمعہ کے روز علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے اقلیتی درجہ پر فیصلہ سناتے ہوئے اس حیثیت کو برقرار رکھا۔ چیف جسٹس آف انڈیا کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بنچ نے 4-3 کے اکثریتی ووٹ سے یہ فیصلہ سنایا۔ عدالت نے کہا کہ یونیورسٹی کے اقلیتی درجہ کے دوبارہ جائزے کے لیے تین ججوں کی ایک نئی بنچ قائم کی جائے گی۔ اس فیصلے میں چیف جسٹس چندرچوڑ، جسٹس سنجیو کھنہ اور جسٹس پاردیوالا کی ایک رائے تھی،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy