Wed, 27 Nov 2024 10:57:32
اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس، جو ای وی ایم کے خلاف مسلسل اپنی آواز بلند کرتی رہی ہے، نے اب بیلٹ پیپر کے ذریعے انتخابات کے حق میں مضبوط مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کا اعلان پارٹی صدر ملکارجن کھڑگے نے ’سنویدھان رکشک ابھیان‘ (تحفظ آئین مہم) کے دوران کیا۔ اپنی تقریر میں کھڑگے نے زور دے کر کہا کہ انتخابات بیلٹ پیپر کے ذریعے ہی ہونے چاہئیں، اور اس مقصد کے لیے کانگریس بھارت جوڑو یاترا کی طرز پر ملک گی
View more
Tue, 26 Nov 2024 21:53:50
تین ماہی گیر اس وقت زخمی ہوگئے جب ایک بڑی ماہی گیری بوٹ نے ان کی چھوٹی کشتی کو ٹکر ماردی، جس کے نتیجے میں کشتی الٹ گئی۔ حادثہ منگل کی شام تقریباً ساڑھے چار بجے بھٹکل کے تینگنگونڈی بندرگاہ کے قریب پیش آیا۔ زخمی ماہی گیروں کو فوری طور پر بھٹکل سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
View more
Tue, 26 Nov 2024 17:07:38
شرد پوار اور اجیت پوار کے درمیان پارٹی کے انتخابی نشان "گھڑی" کو لے کر تنازعہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ عدالت میں سماعت سے قبل شرد پوار نے ایک حلف نامہ داخل کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اجیت پوار نے ووٹروں کو گمراہ کرنے کے لیے "گھڑی انتخابی نشان" کا غلط استعمال کیا۔ شرد پوار کا کہنا ہے کہ اس نشان سے جڑی ساکھ کا ناجائز فائدہ اٹھانے کی کوشش کی گئی ہے۔ انہوں نے عدالت سے درخواست کی ہے کہ ان الزامات
View more
Tue, 26 Nov 2024 17:01:21
نئی دہلی کے تال کٹورا اسٹیڈیم میں یوم آئین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے بی جے پی حکومت اور وزیر اعظم نریندر مودی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے آئین کو بلند کرتے ہوئے کہا، ’’یہ محض ایک کتاب نہیں بلکہ ہندوستان کے عوام کے حقوق، مساوات اور انصاف کا ضامن ہے۔ میں یقین کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ نریندر مودی نے اس کی روح کو سمجھنے کی کوشش نہیں کی۔ اگر وہ سمجھتے تو آج ہندوستان میں نفرت او
View more
Tue, 26 Nov 2024 13:50:47
دلچسپ، تفریح بخش اور سنسنی خیز مقابلوں کے بعد نستار ٹرافی 2024 فلڈ لائٹ ڈسٹرکٹ لیول کبڈی ٹورنامنٹ بالاخر پیر دیر رات کامیابی کے ساتھ اختتام کو پہنچی اور بھٹکل کی لائن ٹیم نے ضلع کی مضبوط سمجھی جانے والی منڈگوڈ ٹیم کو آخری لمحوں میں چار پوائنٹس سے شکست دیتے ہوئے ٹرافی کو اپنے نام کرلیا، جبکہ منڈگوڈ کو دوسرا مقام حاصل ہوا۔فائنل مقابلہ اتنا سخت اور کانٹے کا رہا کہ ہزاروں شائقین کبڈی عش عش
View more
Tue, 26 Nov 2024 12:39:45
جماعت المسلمین مخدوم کالونی کے صدر کے طور پر مولانا شجاع الدین رکن الدین ندوی اور جنرل سکریٹری کے طور پر مولانا سید عبداللہ کریکال ندوی کا انتخاب عمل میں آیا جبکہ دیگر عہدوں پر مولانا محمد شعیب جوکاکو ندوی کو نائب صدر، جناب سمیع اللہ اِٹّل کو سکریٹری، مولانا محمد مُسیب محتشم ندوی کو محاسب، اور جناب اقبال سعیدی کو خازن کے طور پر منتخب کیا گیا۔ تمام تقرریاں اتفاق رائے و کثرت آراءکے تحت انجام پائ
View more
Tue, 26 Nov 2024 12:18:37
سپریم کورٹ نے پیر کو اپنے ایک اہم فیصلے میں مغربی بنگال کی حکومت کو بڑا ریلیف دیا اور ریاستی سیاست کے حوالے سے بی جے پی کے دعووں کو مسترد کر دیا۔ عدالت نے صاف طور پر کہا کہ مغربی بنگال کے پولیس افسران ہر نوعیت کی جانچ کرنے کے اہل ہیں، اس لئے ہر کیس میں سی بی آئی کی تحقیقات ضروری نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ نے ریاستی افسران پر مشتمل ایک خصوصی تحقیقاتی ٹیم (ایس آئی ٹی) بھی تشکیل دی ہے جو آر جی کر میڈیکل کا
View more
Tue, 26 Nov 2024 12:10:34
فرقہ وارانہ فسادات میں ہمیشہ کی طرح مسلمانوں پر ظلم کا سامنا ہوتا ہے، اور بعد میں قانونی کارروائی بھی انہی کے خلاف کی جاتی ہے۔ سنبھل میں ہونے والے فساد میں ۴ مسلم نوجوانوں کی ہلاکت کے بعد، ۲ ہزار ۵۰۰ سے زائد افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ ان میں سنبھل کے رکن پارلیمان ضیاء الرحمان برق اور سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی اقبال محمود کے بیٹے کا بھی نام شامل ہے۔ اس فساد کے معاملے میں اب تک ۲ درج
View more
Tue, 26 Nov 2024 11:45:53
آئی پی ایل 2025 کی میگا نیلامی سعودی عرب کے شہر جدہ میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں 182 کھلاڑیوں پر مجموعی طور پر 639.15 کروڑ روپے خرچ ہوئے۔ اس نیلامی میں 62 غیر ملکی کھلاڑیوں کی خریداری ہوئی، اور اس دوران تمام پچھلے ریکارڈز بھی ٹوٹ گئے۔ رشبھ پنت اس نیلامی کے سب سے مہنگے کھلاڑی بنے، جنہیں لکھنؤ سپر جائنٹس نے 27 کروڑ روپے میں خریدا۔ اس کے علاوہ، ویبھو سوریاونشی سب سے کم عمر کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے،
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy