Wed, 27 Nov 2024 13:26:33
امریکی عدالت میں گوتم اڈانی پر عائد الزامات کے بعد کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے ایک مرتبہ پھر اڈانی کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پارلیمنٹ کے احاطے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا، ’’اڈانی کو گرفتار کیا جانا چاہیے۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ اڈانی ان الزامات کو قبول کریں گے جو امریکی عدالت نے عائد کیے ہیں؟‘‘
View more
Wed, 27 Nov 2024 13:22:47
دہلی میں فضائی آلودگی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے، جس کے بعد گریپ-4 کے نفاذ میں مزید سختی لائی گئی ہے۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کے مطابق، بدھ کے روز دہلی کا مجموعی ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 396 ریکارڈ کیا گیا، اور کچھ علاقوں میں یہ 400 کے قریب پہنچ گیا ہے، جس کی وجہ سے شہریوں کو صحت کے سنگین مسائل کا سامنا ہو رہا ہے۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 13:16:38
ملک کے مختلف حصوں میں سردی کی شدت بڑھتی جا رہی ہے، خاص طور پر ہمالیائی علاقوں میں برفباری کے بعد درجہ حرارت میں نمایاں کمی آئی ہے۔ توقع کی جارہی ہے کہ دسمبر کے دوسرے ہفتے سے دہلی، ہریانہ، پنجاب، اتر پردیش، مدھیہ پردیش اور راجستھان میں سردی کی لہر مزید شدت اختیار کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی، محکمہ موسمیات نے خلیج بنگال میں سرگرم فینگل طوفان کے بارے میں تازہ اطلاعات فراہم کی ہیں۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 13:11:31
مہاراشٹر میں اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد بھی وزیراعلیٰ کے عہدے کے حوالے سے ابہام برقرار ہے۔ مہایوتی اتحاد، جس میں بی جے پی، ایکناتھ شندے کی شیوسینا اور اجیت پوار کی این سی پی شامل ہیں، نے 288 رکنی اسمبلی میں 230 سیٹوں پر فتح حاصل کی۔ دوسری طرف، ایم وی اے اتحاد، جس میں کانگریس، شرد پوار کی این سی پی اور ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا شامل ہیں، صرف 46 سیٹوں پر کامیاب ہوا۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:53:24
سرسی ہاویری ہائی وے پر داسنکوپا سرکل کے پاس کسان تنظیموں کی طرف سے اپنے مطالبات منوانے کے لئے راستہ روکو احتجاج کیا گیا ۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:48:51
ریاست میں بجلی کے 'پری پیڈ' میٹرس لگانے کا سلسلہ جلد ہی شروع کیا جائے گا جس کے تحت صارفین کو موبائل فون اور انٹرنیٹ کنکشن کی طرح اپنے بجلی کے میٹرس کو پیشگی طور پر ریچارج کرنا ہوگا، جس کے بعد ہر مہینے خرچ ہونے والی بجلی کی رقم اس میں سے منہا ہو جائے گی ۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:41:16
ساحلی علاقے سے تعلق رکھنے والے اراکین پارلیمان نے نئی دہلی کے ریلوے بھون میں وزیر ریلوے اشوینی وئیشنو سے ملاقات کی اور ساحلی علاقے کی ریلوے خدمات سے متعلق ہمہ جہتی مسائل پر گفتگو کی جس میں کونکن ریلوے کے انضمام کا اگلا مرحلہ پر رائے مشورہ بھی شامل تھا ۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:31:02
کینرا رکن پارلیمان وشویشورا ہیگڑے کاگیری نے کاروار سی برڈ منصوبے سے متاثرین کے مسائل حل کرنے کے لئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ سے نئی دہلی میں ملاقات کی اور ان کے سامنے سی برڈ منصوبے کے لئے اپنی زمین جائیداد کھونے والوں کے بقایا معاوضوں کو جلد سے جلد جاری کرنے کا مطالبہ رکھا۔
View more
Wed, 27 Nov 2024 12:21:55
دہلی کے وزیر اعلیٰ آتشی نے الزام عائد کیا ہے کہ مرکزی حکومت دہلی کے عوام کے ووٹ کاٹنے کی ایک بڑی سازش کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے منگل کے روز کہا کہ ایس ڈی ایم دفاتر سے اے ای آر او اور بی ایل او کو ہدایت دی جا رہی ہے کہ وہ ایک فہرست کے ذریعے عام آدمی پارٹی کے حامی ووٹروں کے نام انتخابی فہرست سے حذف کر دیں۔
View more
Your experience on this site will be improved by allowing cookies
Cookie Policy